دنیا کا انوکھا مقابلہ حسن منعقد، جان کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائینگے۔

مقا بلہ حُسن میں اب حشرات بھی شامل

 

 

Advertisement

آن لائن ( اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں مختلف ممالک میں مختلف نوعیت کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جیسے کے کتوں کی دوڑ، بلیوں کا مقابلہ حسن ۔وغیرہ وغیرہ۔ ایسے ہی اب حشرات کا بھی مقابلہ حسن منعقد کیا گیا ۔

 

 

Advertisement

برلن میں مقابلہ حسن کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں گھونگھوں کی تصاویر دکھائی گئی۔ یہ مقابلہ آن لائن مقابلہ تھا۔ اس میں آن لائن ووٹنگ کروائی گئی۔ جرمن کے تحقیقی ادارے “سینکنبرگ” نے اس مقابلے میں جیتنے والے گھونگھے کے متعلق اعلان کیا۔

 

 

Advertisement

عالمی مقابلہ حسن میں ادارے کی جانب سے تقریباً 50 قسم کے گھونگھوں کی تصاویر منتخب کی گئیں۔
ان 50 تصاویر میں سے صرف 5 تصاویر آخری مرحلے پر آ ن لائن ووٹنگ کے لئے جاری کی گئی۔

 

 

Advertisement

ان تصاویر کو ویب سائٹ پر جاری پر کرکے ان کا فیصلہ عوام پر چھوڑا گیا۔ مقابلے کی ووٹنگ کے لئے 25 فروری سے 15 مارچ تک کا وقت متعین کیا گیا۔ اس سروے میں مجموعی طور پر سولہ ہزار ووٹ حاصل ہوئے۔

 

 

Advertisement

جس میں سے جیتنے والے گھونگھے نے 10 ہزار ووٹ حاصل کئے۔ 100 میں سے 62 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد کیوبا کے گھونگھے نے مقابلہ حسن جیت لیا۔

 

 

Advertisement

اس گھونگھے کی لمبائی 20 سے 30 ملی میٹر تک ہے اور یہ کیوبا کے مشرقی علاقے کی تنگ ساحلی پٹی سے لے کر بارانی جنگلوں کے انتہائی خشک مقامات پر پایا جاتا ہے ۔

 

 

Advertisement

جیتنے والے گھونگھے کی جنیاتی سلسلہ بندی کی جائے گی جس کے بعد اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ گھونگھے کی جلد کالے رنگ کی ہے اور اس کا سپائرل نارنگی اور پیلے رنگ کی دھاریاں بنی ہوئی ہیں۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago