Headlines

    باپ کی شان! کیسے ایک آدمی نے اپنے جگر کا علاج اپنے والد کی خدمت سے کروا لیا، بیشک باپ کی خدمت میں ہی زندگی ہے

    کراچی ( اعتماد ٹی وی) ایک شخص ڈاکٹر محمد قیصر کو بتاتا ہے کہ میرا دو سال سے لیور فنکشن ٹیسٹ نارمل نہیں آرہا تھا تو میں نے اپنے والد صاحب کو دو مہینے پہلے وعدہ کیا کہ ابا جان میں روز رات کو آپ کو دبایا کروں گا۔

     

     

    میں روز انہ ان کا سر دباتا تھا روزانہ 3 گھنٹے اور اب آپ میرا لیور فنکشن ٹیسٹ دیکھیں بالکل نارمل آیا ہے۔ میرا لیور فنکشن ٹیسٹ دو سال سے بالکل ٹھیک نہیں آرہا تھا پھر میں نے اپنے والد صاحب سے ان کے پاؤں پکڑ کر کہا کہ آپ میرے لئے دعا کریں اور ان کا روزانہ سر دبانا شروع کیا اور اب میرا لیور فنکشن ٹیسٹ بالکل نارمل آیا ہے۔

     

     

    ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ محمد طیب فیصل آباد سے دکھانے آئے ہیں ان کا جگر تھوڑا سا خراب ہے۔ یہ ایک استاد بھی ہیں۔ اور یہ بچوں کو مفت بھی پڑھاتے ہیں۔

     

     

    محمد طیب صاحب کہتے ہیں کہ جتنا بچہ فیس کہے اس کی حیثیت کے حساب سے حتیٰ کہ کوئی بچہ نہ بھی دے سکتا ہو تب بھی اس کو ہم پڑھاتے ہیں منع نہیں کرتے، اللہ کے لئے۔ اور جو بچے فیس دے سکتے ہوں ان سے فیس لیتا بھی ہوں۔

     

     

    اور میں نے پڑھانے کا عمل جب سے شروع کیا تھا تب بھی میں ہم ایف ایس سی کی فیس 3 ہزار تھا اور اب بھی میں 3 ہزار فیس ہی لیتا ہوں۔