اہم خبریں

افغانستان حکومت نے عورتوں پر ایک اور پابندی لگا دی

افغانستان حکومت نے خواتین کے لئے ایک اور پابندی لگا دی۔

 

افغانستان میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کی عوام ان سے نالاں ہے افغانستان کی موجودہ حکومت نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ خواتین کی تعلیم کو جاری رکھیں گے اور تمام شہریوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔

Advertisement

 

 

تاہم افغان حکومت اپنے اس وعدے پر قائم نہیں رہی سب سے پہلے انھوں نے بچیوں کی اعلیٰ تعلیم پر روک لگائی اور سکولوں کو بند کر دیا۔ ا س کے بعد سے انھوں نے دفاتر میں خواتین کے کام کرنے پر روک لگا دی اور تمام تر سرکاری اداروں سے خواتین کو نکال دیا گیا ہے ۔

Advertisement

 

 

اس کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کو نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں کہ خواتین کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔

Advertisement

 

 

اب انھوں نے ایک اور نئی پابندی عائد کی ہے افغان حکومت نے ائیر پورٹ پر بغیر محرم کے آنے والی عورتوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی اور ان کو واپس بھیج دیا ۔ ان خواتین میں سے کچھ دوہری شہریت رکھتی ہیں جبکہ کچھ کا تعلق کینیڈا سے تھا۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

خواتین نے اسلام آباد ، دبئی اور ترکی جانے والی پروازوں میں سفر کرنا تھا ۔ لیکن ہنگامی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی گئی۔

 

 

Advertisement

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی افغان حکومت نے احکامات جاری کئے تھے کہ خواتین 45 میل سے زیادہ فاصلے کا سفر اپنے محرم کے بغیر نہیں کر سکتی لیکن اب انھوں نے ایک نئی پابندی عائد کر دی ہے جو کہ عوام کےلئے کافی مشکل کا باعث بن رہی ہے۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago