عثمان بزدار اور عمران خان کے بعد، پرویز الہی بھی اپوزیشن کے شکنجے میں آگیا، اہم انکشافات۔۔۔

    تحریک عدم اعتماد مخالفین کے لئے ایک کھیل بن گئی۔
    حکومت مخا لف متحد جماعتوں نے 28 مارچ کو

     

     

    Advertisement

    لاہور ( اعتماد ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب تو مستعفی ہو گئے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ تک ملتوی ہو گیا۔

     

    حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لئے نامزد کرنا ہی تھا کہ متحد اپوزیشن کے سینے پر سانپ لوٹ گیا۔

    Advertisement

     

     

    مسلم لیگ ق کے حکومت کی حمایت کے ہوتے ہی پیپلز پارٹی کے سابق چئیر مین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کو اپنے ساتھ ملا کر وفاق سے استعفیٰ دلو ا دیااور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز یا علیم خان کو بنانے کا اشارہ دیا۔

    Advertisement

     

     

    آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ وہی ہو گا جس کو حکومت مخالف جماعتیں چنیں گی۔

    Advertisement

     

     

    ذرائع کے مطابق حکومت مخالف متحد جماعتوں نے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔

    Advertisement

     

     

    آئندہ 48 گھنٹوں میں اس سلسلے میں بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے میں ن لیگ پیش پیش ہے اس کے لئے ن لیگ نے علیم خان گروپ سے رابطے بڑھانے شروع کر دئیے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    اب سے ملکی سیاست میں تحریک عدم اعتماد کا کھیل کھیلا جائے گا ۔ جس کی مرضی کا حکمران نہیں آئے گا وہ تحریک چلائے گا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement