کرکٹ کے میدان میں پاکستانی ٹیم کا نیا ریکارڈ بنا کر بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    2021 اور 2022 کر کٹ کے لئے بہترین سال رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ان دو سالوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نئے ریکارڈ بنا کر بہت سے کھلاڑیوں اور بہت سے ممالک کو پیچھے چھو ڑ دیا ۔

     

     

    Advertisement

    پاکستان کے کپتان کھلاڑی بابر اعظم کی سربراہی میں ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھا ئی گئی اور کوئی بھی میچ نہ ہار کر سیمی فائنل میں پہنچے۔

     

    کپتان بابر اعظم نہ صرف خود بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ انھوں کی سربراہی میں کھلاڑیوں کی ٹیم سپرٹ بھی اچھی نظر آئی ۔ کپتان بابر اعظم نے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کر نے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو متحد ہو کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    اور یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی ہے کہ پاکستان نے “ون ڈے اننگز” میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے آپ کو نمبر 1 بنایا ہے۔

     

    کرکٹ شائقین اپنی ٹیم سے بہت خوش ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کا ہدف مکمل کر کے انھیں شکست دی اور اپنے ملک کو بلند ترین سکور ہدف کو مکمل کر نے کے بعد پہلے نمبر پر پہنچایا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    سکور بورڈ کے حساب سے بہترین ہائیسٹ سکور مکمل کرنے کے ریکارڈ میں آٹھویں نمبر پرسری لنکا ہے جس نے 1998 میں 6 وکٹوں پر 300 سکور کا ہدف مکمل کیا۔ ساتویں نمبر پر انگلینڈ ہے جس نے 2016 میں کارڈلف شہر میں 6 وکٹوں پر 304 رنز کا ہدف مکمل کیا ۔

     

     

    Advertisement

    چھٹے نمبر پر انڈیا ہے جس نے 2008میں کراچی میں309 رنز کا ہدف 2 وکٹوں سے مکمل کیا ۔ اسی طرح پانچویں ، چوتھے اور تیسرے نمبر پر انڈیا ہے جس نے بلترتیب2006،2005 اور 2007 میں پشاور، احمد آباد ، موہالی میں311رنز 7 وکٹوں پر 319 رنز 7 وکٹوں پر 322 رنز 6 وکٹوں پر مکمل کیے۔

     

     

    Advertisement

    دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش ہے جس نے میرپور میں 2014 میں 329 سکور کا ہدف 7 وکٹوں پر مکمل کیا اور پہلے نمبر پر پاکستان ہے جنہوں نے گزشتہ روز اسٹریلیا کے مقابل2022 لاہور میں 349 سکورز کاہدف چار وکٹوں پر مکمل کیا۔

     

     

    Advertisement