کپتان نے آخر کار متحد اپوزیشن کو سرپرائز دے ہی دیا، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار۔۔

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار قومی اسمبلی میں وزیرا علیٰ پنجاب کے انتخاب کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جانے والی تھی وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے گزشتہ روز عوام سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیں گے اور عوام بھی انجوائے کر ے گی۔

     

     

    Advertisement

     

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دونگا اور آخری بال تک ڈٹ کر مقابلہ کرونگا ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متعلق بیرونی طاقتیں یہ فیصلہ نہیں کریں گی کہ پاکستان میں حکومت کس کی ہو گی ۔ پاکستان ایک آزادی اسلامی جمہوریہ ملک ہے اور اس کی خارجہ پالیسی بھی آزاد ہے ۔

     

    Advertisement

     

    وزیراعظم نے کہا میں اپنے حیات میں پاکستان کو اور پاکستانی عوام کو کسی کا غلام نہیں بننے دونگا ۔ اس کے ساتھ انھوں نے اپنے کارکنا ن کو قومی اسمبلی پہنچنے کی ہدایت دی۔

     

    Advertisement

     

    آج پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی میں پہنچے اور وزیراعظم کی جانب سے وزیراطلاعات فواد چوہدری ہے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر کو بتایا کہ یہ تحریک غیر ملکی سازش ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

     

    Advertisement

     

    ڈپٹی اسپیکر نے ثبوت دیکھتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد رد کر دی ۔ جس پر حکومت مخالف جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ۔

     

    Advertisement

     

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نئے انتخابات کے لئے تیار رہنے کا کہا اور صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے تجویز دی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دی۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement