اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر متحدہ اپوزیشن نے معاملے کو نا صرف پارلیمنٹ میں اُٹھایا بلکہ سپریم کورٹ میں بھی رٹ دائر کروا دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق، دائر کردہ رٹ پیٹیشن سپریم کورٹ کی طرف سے واپس کر دی گئی ہے، جس میں متعدد اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں۔
ان اعتراضات میں سرفہرست یہ سوال اُٹھایا گیا کہ دائر کردہ پیٹیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں پبلک انٹرسٹ کا کونسا معاملہ شامل ہے جو آرٹیکل 184 (3) کے تحت سپریم کورٹ کاروائی کرے؟
دوسرا اعتراض یہ اُٹھایا گیا کہ سپریم کورٹ کو اس کیس میں ملوث کرنے کے لئے دی جانے والی وجوہات تسلی بخش نہیں ہیں۔
تیسرا اعتراض یہ ہے اُٹھایا گیا کہ رسپانڈنٹ کو بھیجے جانے والا نوٹس مناسب طور پر نہیں لکھا گیا، جبکہ پیٹیشن کی کاپی بھی نوٹس کے ساتھ نہیں بھیجی گئی۔
چوتھا اعتراض یہ اُٹھایا گیا کہ درخواست کنندہ نے اس سے پہلے متعلقہ فارم پر یہ درخواست دائر نہیں کی جبکہ براہ راست سپریم کورٹ کو اپروچ کرنا غیر مناسب ہے۔
پانچواں اعتراض یہ اُٹھایا گیا کہ پیٹشن میں کی جانے والے استدعائیں مبہم اور غیر مناسب ہے۔
اس کے ساتھ چھٹا اور آخری اعتراض یہ اُٹھایا گیا کہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں کوئی بھی ہونے والی کاروائی سپریم کورٹ اف پاکستان میں منسوخ نہیں کی جا سکتی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More