125 سالہ بھارتی یوگا گرو کے نے لمبی اور صحت مند زندگی گزارنے کا راز سب کو بتا دیا۔

آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) بھارتی یوگا گرو سوا می شیوا نندکو چند روز قبل بھارت کے سب سے معزز بڑے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

 

 

Advertisement

 

یہ اعزاز ان کی یوگا کی خدمات دیکھتے ہوئے دیا گیا ۔ ایوارڈ کی تقریب میں جیسے ہی ان کا نام پکارا گیا سوامی شیوانند اپنی نشست سے اُٹھے اور ان کا رُخ اسٹیج کی طرف نہیں تھا ۔ بلکہ وہ اسٹیج کے ایک طرف مہمان نشستوں پر براجمان بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی کی طرف بڑھے ۔

 

Advertisement

 

 

بھارتی وزیرا عظم کے سامنے جاتے ہی وہ پہلے گھٹنو ں کے بل جھکے اور پھر سجدے میں چلے گئے ۔ ان کا یہ عقیدت مندانہ انداز دیکھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم بھی اپنی جگہ کھڑے ہو کر رکوع کی طرح احتراما ً جھکے ۔ اور انکو زمین سے اُٹھایا ۔

Advertisement

 

 

وزیراعظم سے ہاتھ ملانے کے بعد سوامی شیوانند نے ایسا ہی بھارتی صدر رامناتھ کووند کے سامنے بھی کیا ۔ بھارتی صدر نے سوامی کو زمین سے اُٹھایا اور ان کو ان کا انعام دیا ۔

Advertisement

 

 

سوامی شیوا نند کی پیدائش میڈیا ذرائع کے مطابق 3 اگست 1896 بتائی جاتی ہے ۔ سوامی شیوا نند کا تعلق غریب گھرانے سے تھا ان کے والد ان کی کفالت نہیں کر سکتے تھے اس لئے انھوں نے سوامی شیوا نند کو چار برس کی عمر میں ہی ایک آشرم کے بابا اومکارا نند گوسوامی کو سونپ دیا ۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

سوامی شیوا نند کا تعلق کاشی سے ہے اور اب یہ کاشی کے دُرگا کنڈ میں ایک آشرم چلاتے ہیں جس کا نام انھوں نے اپنے نام پر شیوانند آشرم رکھا ہے ۔

 

Advertisement

 

سوامی شیوا نند شروع سے ہی مذہب کے ساتھ ساتھ یوگا میں بھر پور دلچسپی رکھتے تھے ۔ ان کا یہ نظریہ ہے کہ ایک عام انسان یوگا کے طریقوں کو اپنا کر ایک صحت مندانہ لمبی زندگی باآسانی گزار سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کھانا ہمیشہ ابلا ہوا کھایا ۔

 

Advertisement

 

مرچ مصالحوں سے پرہیز کیا ۔ علاوہ ازیں پھل اور دودھ بھی استعمال نہیں کرتے تھے بس ابلے ہوئے کھانوں میں نمک استعمال کرتے تھے جو کہ سیندھا نمک کے نام سے ملتا ہے ۔

 

Advertisement

 

شیوا نند آشرم میں انھوں نے بہت سے شاگردوں کو یوگا کی تربیت دی اور اب ان کے شاگردوں کی بدولت یہ 50 ممالک سے زائد کا دورہ کر چکے ہیں ۔

 

Advertisement

 

ا ن کا کہنا ہے کہ میں نے یوگا اور کھانے پینے میں احتیاط کے ذریعے اتنی لمبی اور صحت مند زندگی پائی ہے باقی لوگ بھی کر سکتے ہیں ۔

 

Advertisement

 

تام یہ بات قابل غور ہے کہ انسان کی زنگی میں مختلف ادوار آتے ہیں جس میں وہ اپنی صحت کو مناسب غذا کے ساتھ تندرست رکھ سکتا ہے ۔

 

Advertisement

 

لیکن ہماری نوجوان نسل میں بدپرہیزی ان کا بہترین مشغلہ ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement

 

 

دوسری طرف کھانوں کا غیر معیاری اور غیر مفید ہونا بھی آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ ہے ۔ عوام کو خالص اور معیاری کھانے میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ متعدد بیماریوں کا شکار ہو کر اپنی صحت خراب کر بیٹھتے ہیں ۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago