ایک اور اتحادی کی تحریک انصاف کو چھوڑنے کی خبر زبان زد عام ہو گئی، حقیقت سامنے آگئی

    ایک اور اتحادی کی تحریک انصاف کو چھوڑنے کی خبر زبان زد عام ہو گئی۔

     

     

    Advertisement

     

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے دیگر جماعتوں کو تو ساتھ ملایا ہی تھا لیکن انھوں نے حکومتی جماعت کے اراکین کو بھی خریدنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے بہت سے اراکین پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ رکن ہونے کے باوجود مخالف اپوزیشن سے مل کر وزیراعظم کے خلاف ووٹنگ پر رضا مند ہو گئے۔

     

    Advertisement

     

    لیکن تحریک عدم اعتماد کا حال تو سب نے دیکھ لیا پھر بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کی پارٹی چھوڑنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنی خاموشی توڑ دی اور میڈیا سے براہ راست مخاطب ہو کر کہا کہ میں کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا ۔

     

    Advertisement

     

    انھوں نے کہا کہ میرے نام کو شامل کر کے جو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی جا رہی ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگا ہوں یہ سراسر جھوٹ ہے۔ میں عمران خان کا اتحادی ہوں اور ان کی دل سے حمایت کرتا ہوں۔ اس حوالے سے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک شاعرانہ ٹوئٹ کیا ہے ۔

     

    Advertisement

     

    جس میں لکھا ہے کہ : جو بھی ہو عمران خان کے سنگ ہو سب ہمیں پسند ہے خوں ہو کہ رنگ ہو۔

     

    Advertisement

     

    مزید کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ بس بدگمانی پھیلانے کا ایک ہتھکنڈا ہے میں کل بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور آئندہ بھی ا ن کے ساتھ کھڑا رہوں گا ۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement