اہم خبریں

شائقین کا انتظار ختم ، کے جی ایف 2 سینما گھروں میں لگنے کے لئے تیار، انتظامیہ نے تاریخ بتا دی

آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) تامل انڈسٹری کی مشہور فلم باہو بلی کی بگ ہٹ سیریز کے بعد کے جی ایف فلم نے تامل انڈسٹری کو عروج پر پہنچا دیا۔ اداکار یشھ کی تمام فلمز میں سے کے جی ایف نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔

 

 

Advertisement

 

اور اداکار کی شہرت میں راتوں رات اضافہ ہو گیا۔ کے جی ایف کو بھی باہو بلی کی طرح دو حصوں میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Advertisement

 

کے جی ایف چیپٹر ون کا اختتام انتہائی سنسنی خیز موڑ پر کیا گیا کہ شائقین کی ایک بڑی تعد اد کے جی ایف چیپٹر ٹو کا بے صبری سے انتظار کرنے لگی ۔ لیکن یہ فلم ریلیز نہ ہوئی ۔ گزشتہ دو برس کورونا وباء کی وجہ سے سینما گھروں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے بہت سے پروڈیوسرز اپنی فلمز کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے پر مجبو ر ہو گئے۔

 

Advertisement

 

کے جی ایف 2 کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر نے انتظار کرنے کو ترجیح دی کیونکہ جتنی بڑی لاگت کی یہ فلم بنی تھی اگر اس کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کر کے نقصان بگھتنا پڑتا ۔ اس لئے انھوں نے پابندیاں ختم ہونے کا انتظار کیا اور شائقین کے صبر کو آزمایا۔ گزشتہ روز بنگلور میں کے جی ایف 2 کا ٹریلر بڑے پیمانے پر ریلیز کیا گیا۔

 

Advertisement

 

ٹریلر ریلیز کے موقع پر کے جی ایف 2 کی تمام ٹیم موجود تھی اس فلم کو تیلگو کے علاوہ ہندی زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا ٹریلر بھی ہندی زبان میں ریلیز کیا گیا۔

 

Advertisement

 

 

کسی بھی فلم کے ٹریلر کو اتنے بڑے پیمانے پر پہلی بار ریلیز کیا گیا ہے ۔ فلم 14 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گی۔ اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ روینہ ٹنڈن بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کو 5 زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا ۔  جس میں ہندی ، تیلگو ، مالیالم، تامل اور کنٹر زبانیں شامل ہیں۔

Advertisement

 

 

کے جی ایف پارٹ 1 سال 2018 میں بننے والی تمام تر فلموں میں مہنگی ترین فلم تھی جس کا بجٹ قریباً 800 ملین روپے تھا ۔ اس فلم کے رائٹر و ڈرائریکٹر پرشانت نیل ہیں اور پروڈیوسر وجے کیرا گندور ہیں۔ فلم پارٹ ون کی طرح پارٹ ٹو بھی ایکشن سے بھرپور اور زبردست ڈائیلاگز پر مشتمل ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago