“پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں قائداعظمؒ کے بعدا گر کوئی مسلمان ایماندار حکمران آ یا ہے تو وہ عمران خان ہے، خدارہ۔۔۔” نعیم بخاری نے قوم کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

    نعیم بخاری بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

     

     

    Advertisement

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) ملک کے سیاسی ماحول  کی گرما گرمی عروج پر ہے۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر   سپریم کورٹ کے دروازے بجا کر انصاف کی دہائی دیتی نظر آ رہی ہے۔

     

    Advertisement

     

    جب کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے  قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کے لئے کہا گیا ہے۔   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  نگران حکومت کی تقرری کے لئے  اپوزیشن لیڈر اور سابقہ وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    ایسے میں کچھ لوگ عمران خان کی حمایت ہیں اور کچھ عمران خان کے خلاف ۔ نعیم بخاری جو  پاکستانی وکیل  ہیں انھوں نے حکومت کی حمایت میں ایک بیان دیا ہے بیان میں وہ اوورسیز پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ خدارا گھبرائیں نہیں۔

    Advertisement

     

     

    پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں قائداعظمؒ کے بعدا گر کوئی مسلمان ایماندار حکمران آ یا ہے تو وہ عمران خان ہے ۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    عمران خان نہ پیسے  لیتا ہے نہ  کسی کو اس قابل چھوڑتا ہے کہ وہ پیسے لے۔ اس کی ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    نعیم بخاری نے بتایا کہ یہ میری بدقسمتی ہے کہ میں ان کے کیبنٹ میں نہیں ہو ں میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میں   پیچھے رہ گیا ہوں ۔ اپوزیشن تو وزارتیں بانٹتی پھرتی ہے کبھی مجھے کہتی ہے کہ لاء منسٹر ہو جائیں یا لاء ایڈوائزر بن جائیں ۔

     

     

    Advertisement

     

    میری مجبوری ہے کہ میں ایسا نہیں کر سکتا اتنی تنخواہ میں میرا گزارہ نہیں  ہوسکتا ۔ میری بچیاں شادی کے قابل ہیں بچے کا مستقبل بنانا ہے۔

     

    Advertisement

     

    نعیم بخاری نے کہا ہے کہ میں نے ایسی بہتر ڈاکومینٹری آج سے قبل نہیں دیکھی  یہ مکمل رہنما ہیں۔ اور بائیس کروڑ پچاس لاکھ عوام کے ملک کو صحیح کرنے میں وقت لگتا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    اس لئے ایسے ایماندار حکمران  سے دور نہ بھاگیں نہ گھبرائیں بلکہ  ڈٹ جائیں اس کا ساتھ دیں اللہ سب کا حامی و ناصر ہو گا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement