متحدہ اپوزیشن اب بھی ہمارا ساتھ چاہتی ہے ۔ مونس الٰہی
لاہور (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ق کے رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر چوہدری مونس الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بھی متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں آفر کی جارہی ہے ۔
یہ آفر اور کسی جانب سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی ایک بڑی شخصیت کی جانب سے کی گئی ہے۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا آپ ہمارے ساتھ مل جائیں۔
مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
مونس الٰہی نے بتایا کہ جب میں نے سیاست میں قدم رکھا تھا تو مجھے چوہدری شجاعت و پرویز الٰہی کی جانب سے بس ایک ہی نصیحت کی گئی تھی کہ کچھ بھی ہو جائے شریف خاندان کا یقین کے قابل نہیں ہے ان کا اعتبار کسی بھی معاملے میں نہ کرنا۔
حکومت کے خلاف جو بھی سازش کی جارہی ہے اس کے متعلق ہمیں نہیں معلوم ۔ کیا سچ ہے کیا جھوٹ ہے ہمیں کسی بات کا علم نہیں بس ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آئندہ پاکستان میں کیا ہوگا اور ہم کس طرف کھڑے ہیں۔
مونس الٰہی کے مطابق اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی نے آخری لمحات میں ہمیں ایسی حماقت کرنے سے بچا لیا ۔ چوہدری شجاعت حسین پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عوام بہتر جانتی ہے۔
کسی پارٹی کی مقبولیت دیکھنی ہے تو عوام میں جا کر دیکھیں کہ ان کی آواز کیا ہے؟ آج تحریک انصاف کے منحرف اراکین اپنا گند اُگل رہے ہیں کہ ہم پر نیب کیسز ہوئے ۔
نیب کیسز تو مسلم لیگ ق کے لئے بھی ہوئے تھے لیکن ہم نے بچوں کی طرح رونے سے بہتر ان حالات کا مقابلہ کرنا سمجھا اور کیسز لڑ کر باقاعدہ بری ہوئے ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More