سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امریکہ کی ایشیا ء میں واپسی ۔اوریا مقبول جان
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امریکہ کی ایشیا ء میں واپسی ۔اوریا مقبول جان
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) بہت صحافیوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حقائق کو دیکھتے ہوئے آئندہ حالات کے متعلق پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے امریکہ کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔
اعلیٰ عدلیہ نے کسی چیز کی جانچ پڑتال نہیں کی۔ انتہائی حساس خط کے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیکھے ۔ حکومت ان کیمرہ سیشن میں سب چیزیں دکھانا چاہتی تھی لیکن ججز ٹھان کر بیٹھے تھے کہ اب کسی کی نہیں سننی بس زبانی کلامی جو بتا سکتے ہیں بتا دیں۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے چند حکومتی مخالفین کو خوشی ضرور دی ہے لیکن 22 کروڑ کی عوام کو امریکہ کی غلامی میں دینے کا راستہ کھول دیا ہے ۔
جو حکمران کہتا ہے کہ پاکستان ایک بھکاری ملک ہے تو وہ بھکاریوں کے پاس چننے کا اختیا ر نہیں ہوتا ۔ ایسے لوگوں کے حق سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے۔
اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے امریکہ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس کے ساتھ ایشیائی ملکوں میں امریکہ کی واپسی ہو گئی ہے امریکہ نے افغانستان کی طرف اپنا ڈرون بھیجا جس کے نیتجے میں افغانستان کے شہر ہیلمند کا دفاعی اوزاروں کا ڈپو ختم ہو گیا ہے۔
اب افغانستا ن کی جانب سے جوابی کاروائی نہیں کی گئی لیکن افغانستان کی موجودہ حکومت کسی سے ڈرتی نہیں ۔ جلد از جلد امریکہ کو جواب مل جائے گا۔