اہم خبریں

“عوام اپنے لیڈر کے ساتھ ہے اور اسی عوام کی بدولت ایسی 12 جماعتوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں” پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا بڑا دعوی

عمران خان کو جھکانا کسی کے بس کی بات نہیں ۔

 

اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے سہراب گوٹھ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی حلیم عادل شیخ ، راجہ اظہر و دیگر عہدیداران نے عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان چند لوگوں کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا وزیرا عظم ہے ۔

Advertisement

 

 

او ر بائیس کروڑ کی عوام کے دلوں پر راج کرنےو الے کو یہ لوگ جھکا لیں گے ایسا ممکن نہیں ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ہاوس میں جو ہارس ٹریڈنگ ہوئی اس کے ذریعے حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی ہے اس طرح ضمیر خریدنے والوں کا بروکر ہی کہا جائے گا۔

Advertisement

 

 

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور دشمنی نبھانے کے لئے کرائے پر بھی دستیاب ہو جاتے ہیں۔ عمران خان جب عوام میں ہوتا ہے تو مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔آج عمران خان کے خلا ف سب اکھٹے ہوئے ہیں اور کھل کر اپنی اصلیت ظاہر کر گئے ہیں۔

Advertisement

 

عوا م اپنے لیڈر کے ساتھ ہے اور اسی عوام کی بدولت ایسی 12 جماعتوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ مزید کہا کہ جو اصل خط ہے وہ تو ابھی کھولا ہی نہیں گیا ۔ اس خط میں سب کے نام ہیں جو غیر ملکی سازش کا حصہ بنے ہیں اور غیر ملکی سازش کے خط پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago