اہم خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا، حکومت کی دوڑیں لگا دی

حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے لئے چار ماہ کا عرصہ درکار ہے الیکشن کمیشن

 

 

Advertisement

اسلام آبا (اعتماد ٹی وی) ملک کے سیاسی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں الیکشن کمیشن کے تمام ممبران اور سنئیر افسران نے شرکت کی۔

 

 

Advertisement

تفصلات کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو تمام حالات کی بریفنگ دی گی۔ اور مردم شماری 2017 کے مطابق تمام علاقوں کی حلقہ بندیوں کا آغاز کرنے کا حکم دیا گیا۔

 

 

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں سے متعلقہ تمام تر کام 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تمام تر اعداو شمار الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔

 

 

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے 13 اپریک کو تمام تر حکام سے عام انتخابات کے لئے مکمل ایکشن پلان بھی مانگا ہے اور کہا ہے کی تمام تر امور کی مانیٹرنگ بروقت کی یقینی بنائی جائے۔

 

 

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے حکومت سے فنڈز کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے ان امور کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات تو پہلے ہی تاخیر کا شکا رہیں۔ اگر مزید دیر کی گئی تو پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

 

 

Advertisement

 

الیکشن کمیشن کے اجلاس کے لئے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لئے اپنا کردار پہلے بھی ثابت کیا ہے اور آئندہ بھی ثابت کرتے رہیں گے۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago