u
پاکستان کے معروف اسلامک سکالر اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل اپنے ایک بیان میں کہتے ہیں کہ امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں ایک سائنسدان تھا، جو کائنات کی تخلیق سے متعلق تحقیق کر رہا تھا۔ اپنی تحقیق کے دوران اس نے دیکھا کہا کہ بڑے منظم انداز میں کائنات کا پھیلائو جاری ہے اور اس پھیلائو میں ایک ربط موجود ہے، جو کہ انتہائی طاقتور ہے۔
مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ وہ ساہیوال میں تھے ایک بچہ میرے پاس آیا جو کہ غالباَ طالب علم لگ رہا تھا، اس کے کان پر ہیڈ فون لگا ہوا تھا، اس نے کہا کہ یہ ہیڈفون اس وقت انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ہے اور اس وقت سات سو لڑکے آپ کی بات سنیں گے جو آپ مجھ سے کرینگے۔