افغانستان حکومت نے بالآخر بڑی کامیابی حاصل کر لی، امریکہ کے لئے پریشانی

    افغانستان حکومت نے بالآخر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

     

     

    Advertisement

    آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) افغانستان حکومت کو اپنے قیام کے بعد سے اب تک بہت سے مسائل کا سامنا تھا ان کے بیرون ممالک میں موجود اثاثے منجمند کر کے ملک میں انسانی اور معاشی بحران بڑھانے کی کوشش کی گئی۔ وجہ صرف افغان حکمران کو تسلیم نہ کرنا تھا۔ لیکن افغان حکمرانوں نے بھی ہار نہ مانی اور اپنی جدوجہد جار ی رکھی۔

     

     

    Advertisement

    اب روس نے اپنے شہر ماسکو میں افغانستان کے حکومتی سفارتکار کو تقرر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسطرح روس افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ افغانساتن حکمران کو عالمی سطح پر پہلی اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    افغان حکمران کا نام جمال غاروال ہے جو ماسکو میں افغان حکومت کے ناظم الامور ہوں گے اور اس حوالے سے کابل میں وزیر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ماسکومیں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب افغانستان حکومت کے موجود سفارتی نمائندے کو سونپ دیا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    روسی نیوز ایجنسی انٹر فیکس نے بتایا کہ وزیر خارجہ سیر گئی لاوروف نے حال ہی میں افغان نمائندے کے بطور سفارتکار تقرر کی منظوری دی تھی۔ روس نے اس حوالے سے افغانستان حکومت کی راہیں ہموار کی ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement