وزیراعظم شہباز شریف کو تنخواہوں میں اضافہ اور پھر اضافے کا حکم واپس لینا مہنگا پڑ گیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) نو منتخب وزیراعظم نے ایوان میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد جو تقریر کی تو بغیر کسی مشاورت کے انھوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا حکم جاری کردیا ۔
اور کم سے کم اجرت 25000 روپے منعقد کردی ۔ جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ۔ لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ اضافے کے اگلے روز ہی تنخواہوں میں اضافے کے اعلامیے کو واپس لے لیا گیا۔
اس کی وجہ یہ بتا ئی گئی کہ مفتا ح اسماعیل نے وزیراعظم کو اس حوالے سے بریفنگ دی کہ ملازمین کی تنخواہیں پہلے دو مرتبہ بڑھائی جا چکی ہیں اس لئے اب اس کی ضرورت نہیں ہے جس پر یہ حکم نامہ واپس لیا گیا۔
اس پر عوام نالاں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پر ٹوئٹ کیا ۔ کہ پہلے ہی دن تقریر میں شوبازیاں دکھا کر دوسرے دن حقیقت دکھا دی۔
اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رکن عثمان بزدار نے حوالہ دیا کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی حکومت نے تنخواہوں میں35 فیصد تک اضافہ کیا تھا جس میں 10 فیصد بنیادی اضافہ تھا اور 25 فیصد الاؤنسز دئیے گئے تھے۔
اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں بھی دو ماہ قبل بڑھائی گئی ہیں اس لئے ا س سب میں مسلم لیگ ن کا نہ تو کوئی کمال تھا نہ ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More