Headlines

    سابقہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی بتا کر تمام اپوزیشن جماعتوں کی دھجیاں اڑا دی۔

    پاکستان کو بینک کرپٹ کرنے میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں۔ سید شبر زیدی

     

     

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے نامور تجزیہ نگار سید شبر زیدی نے اپنے حالیہ تجزے کو ٹوئٹر پر جاری کیا ۔ جس کے مطابق انھوں نے بتایا کہ 1988 سے 2018 تک پاکستان اقتدار ان تینوں پارٹیز کے پاس رہا ۔

     

     

     

    1988 سے 2018 تک ان تین سیاسی جماعتوں کی وجہ سے پاکستان کی حالت یہ ہو گئی کہ پاکستان بینک کرپٹ ہو گیا۔ اور ان جماعتوں نے اس حوالے سے کسی نے بھی تشویش کا اظہار نہیں کیا۔

     

     

    1988 سے 2018 تک کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں ۔ کراچی کی حالت پر بھی ان جماعتوں نے کوئی عملی قدم نہیں اُٹھایا ۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آتے ہیں ان تینو ں جماعتوں نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ پاکستان تحریک انصاف کو تباہ حال پاکستان دیا گیا تھا۔

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کو سب سے بُری معاشی حالت کا پاکستان دیا گیا جس کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 بلین ڈالر 2018 میں تھا۔اس لئے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی کسی بھی ناگزیر صورتحال کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد نہیں ہوتا ۔