کراچی ملازمین کا ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے پر احتجاج ۔
کراچی ملازمین کا ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے پر احتجاج ۔
پاکستان کے نئے منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی جو اعلان کئے ان میں سے سرکاری و بینک ملازمین کی ہفتہ میں دو تعطیلات کو ختم کر کے ایک کردیا۔
اور سرکاری ملازمین کی کم سے کم اجرت 25000 مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ بھی کیا گیا۔ جس پر یو ٹرن لیتے ہوئے اگلے ہی روز اضافہ واپس لے لیا گیا۔
اور اجرت بھی ملتوی کر دی گئی۔
جو سرکاری و بینک ملازمین کے چھٹی ختم کرنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا تو اس پر آج کراچی میں بینک ملازمین نے احتجاج کر دیا ۔ اور وزیراعظم کے اس فیصلے کو نامنظور قرار دے دیا۔
کراچی ملازمین کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ دنیا بھر میں سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کے روز تعطیل ہو تی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے یہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے ۔ ہمارے اوقات کار میں بھی کمی کی جائے اور ہفتے میں دو تعطیلات برقرار رکھی جائیں۔رمضان میں جہاں ملازمین کو ریلیف دیا جاتا ہےہم سے چھینا جا رہا ہے۔