اہم خبریں

“عمران خان نے حالات کے مقابل بزدلی دکھائی اور اپنی پوری پارٹی لے کر بھا گ گئے” راجہ ریاض کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے عمران خان کو بھگوڑا قرار دےد یا۔

 

پشاور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دے کر پارٹی کے ساتھ ناانصافی کی جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان اراکین کی تاحیات نااہلی کا مقدمہ درج کروایا گیا۔

Advertisement

 

 

جس پر منحرف اراکین کو لوٹا کہلانا شروع کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں ایک لوٹے کو ڈرون کے ذریعے اُڑا کر ان اراکین کو مذا ق بھی بنایا گیا۔

Advertisement

 

جس پر منحرف اراکین کی جانب سے بھی ردعمل ظاہر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے کہا کہ ہمیں لوٹا کہنے والے خود لوٹا ہیں۔

 

Advertisement

 

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہونگے اور ایوان میں رہ کر بھرپور کام کر یں گے۔

 

Advertisement

راجہ ریاض کے مطابق انھیں موجودہ حکومت سے جو اُمیدیں ہیں وہ لازماً پوری ہونگی ۔ اور عمران خان مجھ پر انگلی اُٹھانے سے پہلے اپنے کردار کو دیکھیں وہ کیا کر رہے ہیں۔ عمران خان کی پارٹی میں صرف ایک ہی لوٹا موجود ہے اور وہ عمران خان خؤد ہے۔

 

 

Advertisement

عمران خان نے حالات کے مقابل بزدلی دکھائی اور اپنی پوری پارٹی لے کر بھا گ گئے۔

 

 

Advertisement

راجہ ریاض نے عمران خان کو بھگوڑا قرار دیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو رُکن قومی اسمبلی میں موجو د ہیں بس پارٹی انھی کی ہے باقی تو بھگوڑے تھے جو مستعفی ہو کر بھاگ گئے۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago