اہم خبریں

پنجاب پولیس کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدھری پرویز الٰہی کا مقدمہ درج کرنے پر انکار، پولیس نے اپنا مؤقف دے دیا

پنجاب پولیس کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدھری پرویز الٰہی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار۔

 

 

Advertisement

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے پنجاب اسمبلی جمع ہوئے کارکنان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ہنگامہ آرائی ہوئی جس نے بڑھتے بڑھتے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

Advertisement

 

 

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ جس میں سرکاری امور میں مداخلت کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

جبکہ اسی اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی پر بھی زور آزمائی کی گئی۔ لیکن چوہدری پرویز الٰہی جب مقدمہ درج کروانے بذات خود تھانہ قلعہ گجر سنگھ گئے تو پولیس نے میڈیکل کرانے کا بہانہ بنا دیا۔

Advertisement

 

 

اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو میڈیکل کرانے کا لیٹر بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی جب تک میڈیکل رپورٹس نہیں لائیں گے مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا اور مزید کوئی کاروائی بھی نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

 

 

چوہدری پرویز الٰہی نے مقدمہ کی جو درخواست دی اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ساتھ ساتھ رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن ، سلمان رفیق، افضل کھوکھر ، آئی جی پولیس پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے نام شامل ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago