آن لائن (اعتماد ٹی وی) جاپان میں دنیا بھر کے ممالک کا سب سے مہنگا ترین تربوز پایا جاتا ہے۔ اس تربوز کو باقاعدہ بولی لگا کر خریدا جاتا ہے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) جاپان میں دنیا بھر کے ممالک کا سب سے مہنگا ترین تربوز پایا جاتا ہے۔ اس تربوز کو باقاعدہ بولی لگا کر خریدا جاتا ہے۔
دنیا بھر تربوز کی قریباً 1200 اقسام ہیں۔ لیکن یہ تربوز نایاب اور مہنگا ترین ہے اس کا نام ڈینسیوک تربوز ہے۔ اس کے مہنگا ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔
ایک تو یہ تربوز بہت کم پیدا ہوتا ہے ۔ اس کی بیرونی رنگت مکمل سیاہ ہوتی ہےاور اندر سے گودا سرخی مائل ہو تا ہے لیکن اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔
اس تربوز کے میٹھا ہونے پر اس کی قیمت کا انحصار ہوتا ہے۔ اس تربوز کے پودے پر سال میں مشکل سے 100 کے قریب پھل اُگتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس کو نایاب پھلوں میں شامل کیا جاتا ہے۔
جاپان میں ڈینسیوک تربوز کی قیمت پانچ سے چھ ہزار ڈالر تک ہے۔ یہ جاپان کے ایک چھوٹے سے جزیرے کائیڈو میں کاشت کیا جاتا ہے اور اس کو بہت احتیا ط سے پیک کرے مارکیٹ تک لایا جاتا ہے۔
جہاں اس کی بولیاں لگائی جاتی ہیں جو سینکڑوں ڈالرز سے شروع ہو کر ہزاروں ڈالرز تک پہنچ جاتی ہیں۔