ماہر نجوم نے سال کے مہنیوں میں پیداہونے والے بچوں کی صلاحیتوں کا چارٹ بنا دیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی خوبی کے ساتھ پیدا کیاہے ۔ اس کے علاوہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کامیابیاں سمیٹ لے اور اپنی قسمت کے عروج پر پہنچے ۔
ایسے میں ماہرین نے تحقیق کی اور اندازہ لگا یا کہ سال کے ایسے کون سے دن ہیں جن میں پیدا ہونے والے بچے کامیاب ہوتے ہیں۔
تحقیق کے دورا ن اندازہ ہوا کہ ایک ہزار افراد کی تاریخ پیدائش کے مطابق اندازہ لگایا گیا کہ کچھ خاص دنوں میں پیدا ہونے والے بچے کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔
ان لوگوں نے جو ایواڈز جیت رکھے تھے ان میں گرامی ، ورلڈ کپ ، گولڈ گلوبز، نوبل پرائز اور اولمپکس جیسے بہت سے ایوارڈز اور میڈلز شامل ہیں۔
ان ایوارڈ یافتہ افراد کی جب تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا گیا۔تو 30 اپریل سب سے زیادہ خوش قسمت دن سامنے آیا۔ ہزار لوگوں کی تعداد میں کل گیارہ افراد ایسے ہیں جو 30 اپریل کو پیدا ہو ئے اور کامیابیاں حاصل کیں۔
اس کے بعد جن تاریخوں کو خوش قسمت قرار دیا گیا ان میں 27 اپریل ،20 جنوری ، 23 مارچ ،14 ستمبر، 26 ستمبر،12 نومبر اور 26 مارچ کے علاوہ 30 دسمبر شامل ہیں۔
ماہرین علم نجوم نے سال کے 12 مہنیوں کے حساب بچوں کی خوبیوں و خصوصیات کے مطابق ایک چارٹ بنایا ہے جس میں جنوری کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے عقلمند ، ہمدرد ، مستقل مزاج، سخی اور حصول علم میں مستغرق ہونگے۔
فروری میں پیدا ہونے والے بچے سلیقہ شعار، ہنر مند، زندہ دل، ہنس مکھ ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کوداور سینما کے شوقین ہو ں گے۔
مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے عقلمند سیاح، موسیقی کا ماہر اور دھن کے پکے ہونگے۔ اپریل کے بچے عالی دماغ صاحب اولاد اور جدت طراز کا کامیاب تاجر ،جوشیلا، پختہ خیالات کا مالک اور حاکمانہ شان و شوکت کے حامل ہونگے۔
مئی میں پیدا ہونے والے بچے سراغ رساں، تلاش حق کا دلدادہ ، کامیاب وکیل ، راس العقیدہ ، دھن کا پکا دشمنوں پر غالب آنے والے ہوں گے۔
جون میں پیدا ہونے والا بچہ متزلزل خیالات کا مالک ، چالاک اور سیاحت کا شوقین ہونے کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کا سازشی بھی ہو گا۔
جولائی میں پیدا ہونے والا بچہ آرام طلب اور شوقین مزاج ، موسیقی کا شوقین اور محفل رقص و سرور کا دلداہ ہو گا۔
اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد ، پرہیز گار ، عالم،مصنف مزاج اور خلیق ایماندار صاف دل اور تنہائی پسند ہو گا۔
ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے نشیب و فراز سے واقف ، تندرست اور بلا کا وہمی ہوگا۔
اکتوبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے وفادار ، دوستو ں کے ہمدرد ، مونس اور غمخوار ہوں گے اور اس کے طرح مروت میں یہ اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔
نومبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے حق گو، صاف دل ، کامیاب تاجر اور اپنے لواحقین سے عمدہ سلوک کرنے والے شان و شوکت کے دلدادہ اور دوسروں پر احسان کرنے والے ہوں گے۔
دسمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے دھن کے پکے ، ضدی ، خوش گفتار و خوش رفتار ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے دلدادہ ، حوصلہ مند ، مستقل مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ خوش آمدی بھی ہوتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More