نواز لیگ کا ایک بار پھر اپنے ہی بیان سے یو ٹرن
نواز لیگ کا ایک بار پھر اپنے ہی بیان سے یو ٹرن
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز تا حال سیاست میں تو کوئی عہدہ حاصل نہیں کر سکی لیکن اپنی پارٹی کے لئے دن رات محنت کر تی ہیں اور ٹوئٹر پر ہر بات سے متعلق پیغام جاری کر کے دل کی بھڑاس نکال لیتی ہیں ۔
اس طرح جب سے سابق وزیراعظم سے اقتدار چھینا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ اپوزیشن کا بھرپور زور ہے کہ ان کو کسی نہ کسی کیس میں ٹریپ کیا جائے ۔
مسلم لیگ ن نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ بدلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ جو ہمارے ساتھ ہوا ہم ایسا نہیں کریں گے ۔
لیکن یہ دعوے صرف ڈھکوسلے تھے جن کا ہوا میں اُڑا دیا گیا۔ اب مریم نواز نے سابق وزیراعظم کے توشہ خانے کے تحائف کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ۔
تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں ہے ۔ یہ ریاست کی ملکیت ہوتے ہیں۔ تو مرضی بھی ریاست کی چلے گی ۔ اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی تمہاری نقلی حکومت کے دن چلے گئے ہیں۔
اب اپنی آنکھیں کھولو اور حساب دو ۔ اب سے تمہاری زندگی میں حکمرانی کرنے کا وقت کبھی نہیں آئے گا ۔ انشاءاللہ اور تمہیں ہر بات کا حساب دینا ہو گا۔