حکومتی اتحاد کی حمایت میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی پیش پیش۔
حکومتی اتحاد کی حمایت میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی پیش پیش۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد سے عمران خان کے خلاف بیان دینا شروع کر دیا تھا۔ اور اس کے لئے انھوں نے باقاعدہ ایک کتا ب بھی تحریر کی۔
اس کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کی بہت بڑی حامی رہیں۔ ریحام خان ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے عمران خان کے ہر مثبت کام میں بھی تنقید کا پہلو نکال لیا۔
مسلم لیگ ن کی کابینہ کی تشکیل کے بعد وفاقی وزیر صحت اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدا لقادر پٹیل نےآج صبح سویرے پیمز ہسپتال کا دورہ کیا ۔
اس دورے کے متعلق سوشل میڈیا پر ریحام خان نے تفصیلات جاری کیں کہ عبدالقادر پٹیل نے آج صبح دورہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس حوالے سے حکومت کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کر ے گی۔