اہم خبریں

سابق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ کی اصل وجہ سب کو بتا کر حیران کر دیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ کی اصل وجہ سب کو بتا کر حیران کر دیا۔

 

 

Advertisement

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر نے لاہور جلسے میں سب کو بتا دیا کہ رولنگ کی ضرورت کیوں پڑی ۔

 

Advertisement

 

کیا وجہ تھی جس کے لئے میں نے رولنگ دینے کا فیصلہ کیا ۔ قاسم سوری نے بتایا کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان سے محبت کرتا ہوں یہ میری وطن سے محبت ہی تھی کہ میں نے ایسا قدم اُٹھایا۔

 

Advertisement

 

7 مارچ کو مجھے مراسلہ دکھایا گیا ۔ میں نے خود اپنی آنکھوں سے پڑھا تھا۔ اس میں بڑے تکبر انہ انداز میں پا کستان کو دھمکی دی گئی تھی۔ یہ بات مجھے دھمکی دینے کی نہیں تھی کہ نظر انداز کر دی جاتی ۔

 

Advertisement

 

یہ ملک کی بقاء کا سوال تھااور ملک کی بقاء پر جان بھی قربان ہے۔ ساری بات پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کی تھی ۔ اس لئے مجھے رولنگ دینا صحیح لگا میں نے دے کر اپنا فرض ادا کیا۔

 

Advertisement

 

قاسم سوری نے کہا کہ اس سلسلے میں عدلیہ پر سوال اُٹھائے جارہے ہیں۔ عدالت نے اپنے لحاظ سے صحیح فیصلہ دیا ہے۔ ہمیں عدلیہ سے کوئی شکوہ نہیں لیکن میں آج جلسے میں موجود افراد سے سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ لوگ میری جگہ ہوتے اور ملکی وقار و آزادی کی بات آتی تو آپ کس کو چنتے؟

 

Advertisement

 

ہمارے لیڈر نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان گونگا نہیں ہے کہ آپ اس کی زبان بنیں یا لنگڑا نہیں ہے کہ آپ اس کو بیساکھیاں دیں۔ آزاد جمہوری ملک ہے اور بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ ہم تمام ممالک سے برابری کے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago