بلڈ پریشر اور کئی موزی بیماریوں کا علاج ایک لہسن میں دریافت۔

لہسن ہر کھانے میں استعمال ہونے والا ایک عام جز ہے، جس کی افادیت کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ اس کو آج سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ لہسن کا روزمرہ استعمال آپ کی صحت کے لئیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ درج ذیل لہسن کے وہ فوائد ہیں جن کو سائنسی تحقیق نے بھی ثابت کردئے ہیں۔

 

ادویاتی خوبیاں

Advertisement

ماہرین کے مطابق لہسن میں پائے جانے والے سلفر، ڈئیلائل ڈی سلفائیڈ اوراینٹی آکسائیڈینٹ، اینٹی اینفلامیٹری، وٹامن، میگنیشیم اور کیلشئیم مختلف قسم کی بیماریوں کے لئے ایک اہم ادویاتی خصوصیت رکھتے ہیں۔

 

وائرل بیماریاں

Advertisement

لہسن وائرل بیماریوں نزلہ، زکام، بخار وغیرہ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور بغیر کسی نقصان کے آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

 

بلڈ پریشر

Advertisement

سائنس اس بات پر متفق نظر آتی ہے کہ لہسن کا سپلیمنٹ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ہے اور یہ بلڈ سرکولیشن میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 

کولیسٹرول میں کمی

Advertisement

لہسن کا سپلییمنٹ ایل ڈی ایل بُرے کولیسٹرول کو 10 سے 15 فیصد کم کر سکتا ہے اور اچھے کولیسٹرول پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

 

مزید پڑھئیے: زمین پر سونے سے صحت کو حاصل ہونے والے فائدے

Advertisement

 

ذہنی بیماریاں

اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹ کی خوبیاں یاداشت کی کمزوری اور ذہنی امراض کو پیدا ہونے سے روکنے میں معاون ہیں۔

Advertisement

 

جگر میں مفید

تحقیق کے مطابق لہسن کا استعمال جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

Advertisement

 

ہڈیوں کی کمزوری

ہیموپیتھک ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اب جدید ماہرین بھی بتاتے ہیں کہ لہسن خواتین میں ایسٹروجن کا لیول بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس سے اُن کی ہڈیوں کی کمزوری دُور ہو سکتی ہے۔

Advertisement

 

چند مفید لہسن کے نسخے

پُرانے طریقوں کے مطابق نئی تحقیق سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ لہسن کا استعمال کس طرح بیماریوں میں مدد کرتا ہے، جانیے اس کے چند مفید نسخے

Advertisement

 

نزلہ، زکام وغیرہ کے لیے

آدھا چائے کا چمچ لہسن پیسٹ اور شہد کھانے سے آپ کو نزلہ، زکام سے راحت مل سکتی ہے۔

Advertisement

 

زخموں کے لیے

جدید معالج بتاتے ہیں کہ لہسن کا رس زخم پر لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔

Advertisement

 

مزید پڑھیئے: جا نئے پانی میں موجود قبر جسے آج تک کچھ نہیں ہوا

 

Advertisement

پیٹ کے جملہ امراض کے لیے

لہسن کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات ہوسکتی ہے۔

 

Advertisement

جوڑوں کے درد کے لیے

لہسن کا پیسٹ جوڑوں میں لگا کر مساج کریں اور بیس چند منٹ بعد دھو دیں۔ اس سے بھی آپ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

 

Advertisement

بچوں کی کھانسی کے لیے

لہسن کے پیسٹ کو رات سونے سے قبل بچوں کے پاؤں کے نیچے اچھی طرح مل کر پاؤں پر پلاسٹک کا کوئی لفافہ یا تھیلی چڑھا دیں اس سے ان کی کھانسی میں کچھ فائدہ ضرور ہوجائے گا۔

 

Advertisement

مزید پڑھیے: گوشت کو جلد ہضم کرنے کے لیے اس عید پر گوشت کے ساتھ یہ کھائیں اور پھر اس کا کمال دیکھئے

Recent Posts

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

8 hours ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

13 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

1 day ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago