حکومت کا ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور تمام سینما تھیٹر کھولنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے انڈسٹریز ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے کرونا کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انڈسٹریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی حتمی منظوری نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر دے گا۔

Advertisement

 

مزید پڑھئے: مردوں کے گلے کی ہڈی کیوں نکلی ہوتی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے

 

Advertisement

جم،اِن ڈوراسپورٹس، سیلون، کلینک کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کھولنے کا حتمی فیصلہ بھی این سی او سی کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلقہ دیگر کاروبار بھی کھول دیے جائیں گے۔

 

دوسری جانب تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے کابینہ کمیٹی برائے کرونا کنٹرول کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 2 سے 3 فیصد تک ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کرونا کے پیش نظر 3 ہزار بیڈز بدستور مختص رکھے جائیں گے، اسپتال کرونا فری قرار دے کر معمول کی طبی خدمات کے لیے اوپن ہوں گے۔

Advertisement

 

مزید پڑھئے: جانئے سیاست سے پہلے سیات دانوں کا ماضی، وہ کیا کیا گُل کھلاتے تھے۔

 

Advertisement

جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کیسز میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 139 کیسز رپورٹ ہوئے اور 5 اموات ہوئیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی کرونا سے متعلق تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 93336 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کرونا سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد2153 ہوگئی، اب تک743533ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد82,575 ہوگئی‘۔ملک بھر میں کرونا کے نئے 432 کیسز رپورٹ، 15 اموات کرونا کے نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے، لاہور میں 58، ننکانہ 2، شیخوپورہ 1، راولپنڈی6، اٹک 2، جہلم3 اور گوجرانوالہ میں 17کیسز رپورٹ سامنے آئے۔ اسی طرح سیالکوٹ3، نارووال 1، گجرات2، منڈی بہاؤالدین2، ملتان3، وہاڑی 3، فیصل آباد8، چنیوٹ 3 اور ٹوبہ میں 1 کیس سامنے آیا۔مہلک وائرس نے سرگودھا2، میانوالی 3، بہاولنگر1، بہاولپور9، لودھراں 3، ڈی جی خان4، مظفر گڑھ1 اور پاکپتن میں 1 شہری کو اپنا شکار بنایا، تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

مزید پڑھئے: ایک جسم فروش لڑکی سے ملاقات ہوئی

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago