پیشاب کی غیر ضروری حاجت کو روکنے کی دوائی اب بغیر ڈاکڑی نسخے کے بھی دستیاب ہو گی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں متعدد افراد ایسے ہیں جو پیشاب کی غیرضروری حاجت کو روکنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ اس طرح ان کے معمولات زندگی بہت زیادہ متاثر ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد طویل سفر میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے ماہرین نے کام کیا ہے اور پیشاب کی غیر ضروری حاجت کو روکنے والی گولی Aquiette کی فروخت عام کر دی گئی ہے۔
اس گولی کو لمبے عرصے کی تحقیق کے بعد بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے سروے کروایا جس میں زیادہ تر عوام نے اس گولی کو فائدہ مند قرار دیا ہے۔ اور اس کی عام دستیابی کی حمایت کی ہے۔ اس حوالے سے نئی طبی درجہ بندی بھی کی گئی ہے۔
پیشاب کی غیر ضروری حاجت کی وجہ مرد و خواتین کے گردے کا معمول سے تیز کام کرنا ہے جس سے سارا بوجھ مثانے پر آ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ایسے افراد اپنی فطری حاجت کو روکنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اکثر اوقات بار بار واش روم جاتے ہیں اور یورن نہیں آتا۔ اگر آتا ہے تو قطروں کی شکل میں۔ اس لئے ماہرین نے اس دوا کو عام فروخت کرنے پر رضامندی دی ہے کہ ایسے افراد اس کا استعمال کر کے اپنے معمولات زندگی کو نبھا سکیں۔
سروے کے مطابق برطانیہ میں ہی ہر چھ میں سے ایک خاتون اس مرض کا شکار ہے۔دوا کی عام دستیابی سے قبل برطانیہ کے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کئیر ریگولیٹر اتھارٹی نے تمام ڈاکٹروں اور ماہرین کی رائے لے کر اس کی اجازت دی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More