حکومت نے رمضان کے بعد کے دفتری اوقات کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) رمضان المبارک کے آغاز سے حکومت کی جانب سے ماہ مقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے دفتری اوقات میں کمی کی گئی کیونکہ گرمی کے وجہ سے روزہ محسوس ہوتا ہے اس لئے حکومت نے ملازمین کی سہولت کے پیش نظر اوقات میں کمی کر دی۔ اور یہ مہینہ عبادت کا ہے تو لوگ زیادہ وقت اللہ کی یاد میں گزاریں۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور عید الفطر کے حوالے سے چھٹیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے رمضان کے بعد کے دفتری اوقات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے تا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد جیسے ہی ملازمین اپنے دفاتر کا رُخ کریں تو اوقات کو لے کر نظم وضبط میں کوئی رُکاوٹ نہ ہو۔
اس لئے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں ایسے دفاتر جو ہفتے میں چھ دن کھلتے ہیں انکے اوقات ہونگے پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک اور لنچ بریک ہو گی ا یک بجے سے ڈیڑھ بجے تک۔ جمعے کے روز کے اوقات کار ہونگے 8 بجے تا 1 بجے تک۔
ایسے دفاتر جو ہفتے کے پانچ روز کام کرتے ہیں ان کے اوقات کار ہونگے پیر تا جمعرات 8 بجے تا 4 بجے تک اور لنچ بریک ہوگی 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک۔ جبکہ جمعے کے روز کے اوقات بھی 8 بجے سے 4 بجے تک ہونگے لیکن جمعے کے روز لنچ بریک ٹائمنگ جمعہ نماز کی وجہ سے 12:30 سے شروع ہو کر 2 بجے تک ہو گی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More