اہم خبریں

حکومت خواہ کسی کی بھی ہو، لیکن یہ سہولت ختم نہیں ہوگی، عوام کی سہولیات کی علمبردار خیبر پختونخواہ حکومت نے عوام کے لئے بڑا کارنامہ سرا انجام دے دیا

خیبر پختو نخواہ حکومت نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ۔

 

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت نے عوام کے لئے صحت کارڈ جاری کئے جس کے تحت عام عوام دس لاکھ تک علاج مفت کر واسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بے سہارا لوگوں کو رہائش دی جو مختلف شہروں سے ملازمت و مزدوری کے لئے بڑے شہروں میں آتے ہیں اور سڑکوں پر رات گزارتے ہیں۔

Advertisement

 

عمران خان نے ان سب لوگوں کو چھت دی تھی۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ہی اس کے خلاف کام شروع کر دیا۔ انھوں نے سب سے پہلے لنگر خانوں کو بوجھ قرار دیتے ہوئے ان کو بند کیا جب اس حوالے سےا حتجاج کیا گیا تو پھر اپنا فیصلہ واپس لیا گیا۔ بعدازاں صحت کارڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

 

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں اب بھی حکومت قائم ہے اور کے پی کے کی حکومت نے وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ ماننے سے انکا ر کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے انھوں نے صرف باتیں نہیں کی بلکہ عملی قدم اُٹھایا۔

تجزیہ نگار کامران بھنگاش نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کے پی کے کی عوام کو مبارکبا د دی اور کہا کہ ان کو شکر گزار ہونا چاہیے محمود خان کا جنھوں نے اپنی قیادت اور کوششوں کو بروئے کار لا کر صحت کارڈ کو لے کر حکومتی احکامات کو نہیں مانا اور آج انھوں نے کے پی کے میں صحت کارڈ کو لازمی جُز بنادیا ہے۔

 

Advertisement

اب سے حکومت خواہ کسی بھی پارٹی کی ہو خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ کو کوئی بھی منسوخ کرنے کا حق نہیں رکھتا اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کی کابینہ میں بل میں پیش کیا گیا ہے اسمبلی جس کو جلد ہی پاس کر دیا جائے گا۔ملکی تاریخ میں اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago