اہم خبریں

جس حساب سے عدالت نون لیگ کی حمایت کر رہی ہے لگتا ہے رینکنگ میں آخری نمبر پر جانا چاہتی ہے، فواد چوہدری کی تنقید

جس حساب سے عدالت نون لیگ کی حمایت کر رہی ہے لگتا ہے رینکنگ میں آخری نمبر پر جانا چاہتی ہے ۔فواد چوہدری
لاہور (اعتماد ٹی وی) گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی نجی تقریب کو لے کر پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے ٹوئٹ کر دیا اور کہا کہ پاکستان میں مذاق ہو رہا ہے۔ ایک وزیراعلیٰ کی موجودگی میں دوسرے کا حلف لینا مذاق نہیں تو اور کیا ہے۔

 

مسلم لیگ ن نے خود کہا عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے آج جب یہی بات گورنر نے کہی تو ان کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کا حلف ختم کیا جائے نہیں تو حالات کشیدہ ہو جائیں گے۔ ہم نے عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ میں اپیل کی تو جج صاحب نے حلف لینے کے بعد سماعت کی۔

Advertisement

 

 

کہیں پاکستان کی عدالتیں چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہیں اور کسی کے لئے اوقات کار میں بھی نہیں سماعت کی جاتی ۔ کھلی نا انصافی ہے۔ جو لوگ قصوروار ہیں ان کے لئے عدالت چوبیس گھنٹے کی سروس دے رہی ہے۔ عدلیہ کا یہی طریقہ رہا تو پھر رینکنگ میں آخری نمبر پر آجائیں گے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago