Headlines

    اگر آپ اصلی اور نقلی شہد کو پہچاننے سے قاصر ہے، تو یہ طریقہ کار اپنائے اور شہد سائنسی و قدیم طریقے سے جانچے، نہایت قدیم اور یونانی طریقہ

    شہد مہنگا خریدنے کے باوجود خالص نہیں ملتا خریدار پریشان

    لاہور (اعتماد ٹی وی) شہد کی اسلامی نظریے میں بڑی اہمیت ہے بڑی بیماریوں کا علاج اسکے روز مرہ استعمال میں چھپا ہوا ہے۔ لیکن عوام کی پریشان ہے کہ شہد کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں لیکن شہد خالص کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔

     

    Advertisement

     

    مارکیٹ میں ایک ہزار روپے کلو سے لے کر آٹھ ہزار روپے کلو تک شہد دستیاب ہے لیکن اس کے خا لص ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ شہد کے اصلی اور نقلی ہونے کی پہچان کرنا آسان نہیں ہے دنیا بھر کے ممالک جعلی شہد کی تیاری میں مشہور ہیں۔ مگر کچھ طریقے ایسے ہیں کہ ہم پتہ لگا سکتے ہیں۔

    جیسے کہ دیکھنے سے بھی اس کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ اصلی شہد گاڑھا ہوتا ہے جبکہ نقلی شہد پتلا اور دھندلا ہوتا ہے اور اس پر پولن کے ذرات بھی سطح پر نظر آجا تے ہیں۔ جبکہ اصلی شہد کی خوشبو الگ ہوتی ہے۔ نقلی میں گڑ کی خوشبو ہوتی ہے۔

    Advertisement

    دوسرا طریقہ ہے کہ اگر شہد کو سفید کاغذ پر گرایا جائے تو اگر یہ اصلی ہوا تو کاغذ کی دوسری جانب سطح خشک رہے گی اور اگر نقلی ہوا تو پھر گیلی ہو جائے گی۔ اسکے علاوہ ماچس کی تیلی کو شہد میں ڈبو کر جلایا جائے تو اگر تیلی جل جائے اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ شہد اصلی ہے۔

     

    اس کے علاوہ سائنسی طریقے سے اگر شہد کو چیک کریں تو میتھلییٹڈ اسپرٹ اور شہد کی پانچ گرام مقدار کو ایک بوتل میں ڈال کر ہلائیں خالص شہد اس میں فور اً حل ہو جائے گا جبکہ کہ نقلی حل نہیں گا۔

    Advertisement

     

     

    اس کے علاوہ شہد کو سات د ن کے لیے بوتل ڈال کر رکھ دیں اگر اصلی ہوا تو اسکی سطح پر روغنیات کی تہہ جم جائے گی جبکہ نقلی کی سطح شفاف ہو گی اور اس کی تہہ میں شہد بیٹھا دکھائی دے گا۔

    Advertisement