اہم خبریں

جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں، جہاں ملیں فوراً سے شادی کر لیں۔

جن عورتوں میں یہ نشانیاں

پائی جاتی ہیں، وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں۔ 

 

ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا، عورت کہنے لگی میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں۔ چلیں! اندر چلیں! میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں۔ ان بزرگوں نے پوچھا: کیا گھر کا مالک موجود ہے؟ عورت کہنے لگی: نہیں، وہ گھر پر موجود نہیں۔ انہوں نے جواب دیا: پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے۔

Advertisement

 

رات کو جب خاوند گھر آیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی۔ وہ کہنے لگا: انہیں اندر لے کر آؤ! عورت اُن کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا! انہوں نے جواب دیا: ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے۔ عورت نے پوچھا: وہ کیوں ؟ ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی : اس کا نام مال ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کیا، اور اس کا نام کامیابی ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا، اور میرا نام محبت ہے، اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے؟

 

Advertisement

مزید پڑھئیے: عید کے موقع پر بدہضمی سے بچنے کا آسان ترین علاج، آپ بھی اس فائدہ اُٹھائے اور آپنے پیاروں کو بھی بتایئں

 

عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرا سنایا، وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا: اگر یہی معاملہ ہے تو مال کو اندر بلا لیتے ہیں۔ گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہو جائے گی۔ عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا: کیوں نہ کامیابی کو دعوت دیں؟ میاں بیوی کی یہ باتیں اُن کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی، اُس نے جلدی سے اپنی رائے دی کہ کیوں نہ ہم محبت کو بُلا لیں اور ہمارا گھرانہ پیار و محبت سے بھر جائے! خاوند کہنے لگا: بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں، جاؤ اور محبت کو اندر لے آؤ

Advertisement

 

مزید پڑھئیے: دنیا کا سب سے بدبودار اور مہنگا ترین پھل، جسے عوامی مقامات پر کھانے کی بھی اجازت نہیں

 

Advertisement

عورت باہر آئی اور بولی: آپ میں سے محبت کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے۔ گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا، تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہو گئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے، عورت حیران و پریشان اُن کا منہ دیکھنے لگی۔ عورت نے مال اور کامیابی سے کہا میں نے تو صرف محبت کو دعوت دی تھی، آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں؟ دونوں نے جواب دیا :اگر تم نے مال یا کامیابی میں سے کسی کو بلایا ہوتا تو باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے کیونکہ محبت کو بلایا ہے۔ یہ جہاں ہو ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ جہاں محبت ہو گی وہاں مال اور کامیابی بھی ملیں گے۔ اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے، آپ ایک کامیاب شخصیت کے مالک بن جائیں گے۔

 

یاد رکھئے: اگر آپ محبت کے ساتھ دوسروسے پیش آئیں تو آپ کی مثال اس چراغ کی سی ہے، جس کے گرد لوگ اندھیرے میں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago