اہم خبریں

یہی اسلام اور ہمارے پیارے نبیﷺ کا پیغام ہے، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عید جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں آج عید الفطر کو جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔
اسلان آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستا ن میں کئی سالوں کے بعد رمضان المبارک کے تیس روزوں کے بعد عیدا لفطر منائی گئی۔ عید الفطر کو چھوٹی عید اور میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ اللہ کا بالخصوص انعام ہے کہ رمضان کے عبادت والے اور رحمتوں والے مہینے کے بعد مسلمان عیدکا اہتمام کرتے ہیں۔

 

اس عید پر لوگ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں ، ملتے ہیں اور خوشی سے اس دن کو مناتے ہیں۔ ملک بھر میں عید الفطر کے حوالے سے بڑے اجتماعات کئے جاتے ہیں جن میں ملک و قوم کے لئے بالخصوص دعائیں کی جاتی ہیں۔ ایسے اجتماعات کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

Advertisement

نماز عیدکی ادائیگی کے بعد تمام افراد ایک دوسرے سے عید ملتے ہیں اور اجنبیت کا فرق ختم ہو جاتا ہے ۔ عید پر لوگ فطرانہ ادا کر کے غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں حصے دار بناتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے فوت شدگان کی قبروں پر حاضری کےلئے پھول لے کر جاتے ہیں اور ان کی بخشش کی دعا کرتے ہیں۔

 

عید کے موقع پر صدر و وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کو مبارکباد دی گئی اور کہا کہ عید کا دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہے اپنی خوشی میں غریبوں کو شامل کرکے حقیقی خوشی حاصل کریں۔یہی اسلام اور ہمارے پیارے نبیﷺ کا پیغام ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago