پاکستان آرمی کے اشتراکت سے بننے والے ڈرامے کی چوڑی پکڑی گئی

زوہیب حسن صنف آہن کی ٹیم پر برہم ۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) ہمسایہ ملک کی جانب سے اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ پاکستانی گانوں کو چوری کرتے ہیں اور اپنے نا م سے یوٹیوب پر نشر کر دیتے ہیں۔ جیسا کہ کچھ چند روز قبل حدیقہ کیانی کے گانے بوہے باریاں کو کنیکا نے چوری کر کے گایا ۔ جس پر حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

 

Advertisement

 

ایسا ہی اب پاکستان کے ہی ڈائریکٹر نے پاکستان کے گلو کا رکے ساتھ کیا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ صنف آہن میں ذوہیب حسن کا گانا استعمال کیا گیا۔ صنف آہن ڈرامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائے جانے والوں ڈراموں میں سے ایک ہے۔

ذوہیب حسن نے اپنے اور نازیہ حسن کے ساتھ مل کر گائے گئے گانے کو بغیر اجازت استعمال کرنے پر برہمی اظہا رکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ ٹیم نے کاپی رائٹس کے خلاف ورزی کی ہے اس کے ساتھ انھوں نے ڈرامے کی 23 اپریل کی قسط کا لنک شئیر کیا ہے جس میں سری لنکن کنڈیڈیٹ دوستی گانا گاتی ہے۔

Advertisement

 

 

ذوہیب حسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لوگ کب کاپی رائٹس کی اہمیت کو سمجھیں گے ۔ ذوہیب حسن نے بی اینڈ ایچ انٹر نیشنل کمپنی کو بھی اس پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے کہ جس میں گانے کو بغیر اجازت استعمال کرنے پر صنف آہن کی ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ اب ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago