اہم خبریں

شوگر کے مریض گرمیوں میں اپنی شوگر کو کیسے قابو میں رکھ سکتے ہیں، آسان ترین طریقہ۔۔

شوگر کے مریض گرمیوں میں اپنی شوگر کو کیسے قابو میں رکھ سکتے ہیں ۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) موٹاپے کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ شوگر کا ہے بنیادی طور پر یہ بھی موٹاپے کی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔ گرمیوں میں چونکہ دن لمبے ہوتے ہیں اور درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے ایسا موسم شوگر والے افراد پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔

 

Advertisement

 

موسم گرما میں اگر افراد اپنے آپ کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو پھر وہ نشاستہ دار اور زیادہ فائبر والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ اس طرح شوگر کے مرض میں مبتلا افراد بھی صحت مند رہ سکتے ہیں۔ پانی کی مناسب مقدار استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں جیسے کہ ناریل پانی ، کھیرے کا جوس وغیرہ۔

اس کے علاوہ گرمیوں میں سلاد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے شوگر کے مریضوں کے لئے سبزیوں اور مشروبات کی فہرست جاری کی ہے۔ جو ان کو صحت مند رہنے میں مدد دے گی۔

Advertisement

جیسے کہ شوگر فری لیمن پانی، تازہ پھلوں کا جوس، ہربل چائے، ناریل پانی، سبز یا کالی چائے بغیر چینی کےاور کھیرے کا جوس وغیرہ ان سے انسانی جسم ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہوگا۔ پانی ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم سے فضلہ کو نکالتا ہے۔ پانی کی کمی سے جسمانی صلاحیت کے ساتھ ساتھ دماغ کے کام کرنے میں بھی کمی کا سامنا ہو تا ہے۔

 

 

Advertisement

سبزیوں میں بروکلی، چقندر، پھیلیاں، گوبھی اور پالک کا استعمال کریں اس سے آپ اپنی شوگر کو منظم رکھے سکتے ہیں۔ ان سبزیوں کے استعمال سے بلڈ کی شوگر کا لیول بھی قابو میں رہتا ہے۔ پھلوں میں ناشپاتی، بلیک بیریز، نارنجی، اسٹرابیری، بلیو بیریز، آڑو اور بیر وغیر ہ کا استعمال کریں اس سے خون میں گلوکوز کا لیول تیزی سے نہیں پڑھتا اور بھوک کم لگتی ہے۔

Recent Posts

الوداع مچھر اور مکھیاں! یہ آسان باورچی خانے کا نسخہ واقعی کام آتا ہے!

مچھر مکھیوں کو بھگانے کا سستا ترین قدرتی طریقے اپنائے اور سکون میں ہوجائے۔  … Read More

1 hour ago

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

1 day ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

1 day ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

2 days ago