انسانوں کے بعد اب جانوروں کو بھی  موبائل فون کی لت لگ گئی، نا قابل یقین واقع سامنے آگیا۔

    انسانوں کے بعد اب جانوروں کو بھی  موبائل فون کی لت لگ گئی ۔

    دنیا جوں جوں ترقی کی جانب گامزن ہے انسان نت نئی ایجادات کرتا رہتا ہے۔ نئی ایجادات میں ٹچ موبائل کے لیٹسٹ  ماڈلز بھی شامل ہیں جن میں آئے روز نئی  اور ہائی پاور کی  ایپلیکشنز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔   موبائل کا استعمال جہاں انسانوں کا شوق تھا اب اس میں جانور بھی شامل ہو گئے ہیں۔

     

    Advertisement

     

    ذرائع کے مطابق شکاگو کے چڑیا گھر میں  ایک گوریلا موبائل کے استعمال کا عادی ہوتا جارہا ہے۔ موبائل دیکھنے کی چاہت میں وہ اپنے ہم عمروں  سے دور ہو گیا ہے وہ کسی بھی کام میں حصہ نہیں لیتا بس ایک جگہ بیٹھا لوگوں کو تکتا رہتا ہے صرف کھانے کے لئے اپنی جگہ چھوڑتا ہے۔

     

    Advertisement

    ماہرین کے مطابق  وزیٹر نے گوریلا کے ساتھ سیلفی لے کر اس کو دکھانی شروع کی تو اس کو اس کی عادت ہو گئی اب وہ اشاروں میں    ہر آنے والے سے  موبائیل دکھانے کا مطالبہ کر تا ہے  اگر کوئی نہ دکھائے تو بھی وہ ان کے موبائیل کو دیکھتا رہتا ہے۔

     

    شکاگو لنکن پارک انتظامیہ  نر گوریلا جس کانام ایمیئر ہے  وہ سیاحوں کی سیلفیز کا عادی ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے  وہ اپنی عمر کے ان کاموں کو چھوڑ رہا ہے جس سے اس کی صحت بحال رہتی ہے۔ ایمیئر کی عمر سولہ برس ہے۔ اس عمر میں  گوریلے اپنے گروہ کے سردار کا انتخاب کرتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

    تاحال گوریلے کی جانب سے کوئی غلط حرکت نظر نہیں آئی لیکن  اس کی فون دیکھنے کی عادت پریشان کن ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوریلے کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں تو اس کو سیلفی نہ دکھایا کریں۔

    Advertisement