اہم خبریں

علیم خان نے فرح گوگی کے بارے میں انکشاف کر کے بڑا دعوی کر دیا

آپ اپنی زبان میرے متعلق صاف رکھیں تو میں بھی صاف رکھوں گا ۔علیم خان

لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستا ن تحریک انصاف کے منحرف اراکین میں علیم خان کا نام سر فہرست ہے علیم خان نے بھی عمران خان کے خلاف کھل سامنے آنے کا اعلان کر دیا اور کھلم کھلا مناظرے کا چیلنج کر دیا ۔علیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زبان کے متعلق کس کو پتہ نہیں ؟

 

Advertisement

 

عمران خان کسی کی عزت نہیں کرتے۔ عمران خان اگر کسی کو عزت دیں گے تو ہی بدلے میں عزت ملے گی جب یہی عزت نہیں دیتے تو سامنے والے سے کیوں اُمید رکھتے ہیں ۔ علیم خان نے کہا کہ فرح خان کے اہم ڈویلپر کے ساتھ تعلقات کی باقاعدہ تحقیق کروائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

علیم خان نے کہا کہ مجھ پر زمین پر قبضہ کر نے کا کیس بنایا گیا ہے۔ کہ میں نے تین سو ایکڑ زمین لیگلائز کروائی ۔ میرے پاس تین سو ایکڑ زمین نہیں ہے بلکہ تین ہزار ایکٹر زمین ہے۔ اور میں عمران خان کے ساتھ 2010 سے کھڑا ہوں تو کیا مجھے الہام ہوا تھا کہ 2018 میں یہ وزیراعظم ہونگے۔

Advertisement

 

علیم خان کے مطابق انھوں نے زمیں ایکوائر نہیں کروائی بلکہ یہ زمین پرائیویٹ طور پر خریدی ہے۔ یہ زمین روڈا کے پاس تھی اس کی اتھارٹی عمران خان نے بنوائی تھی تو پھر عمران خان بتائیں کہ یہ زمینیں سرکاری ڈویلپر سے سرکاری قیمت پر خرید کر نجی اداروں کو کیسے دی گئی۔

 

Advertisement

 

 

اگر میرا منہ کھلوائیں گے تو پھر آپ کا اصلی چہر ہ سب کے سامنے آئے گا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں عمران خان کو جہانگیر ترین اور اپنے ساتھ ٹی وی چینلز پر مناظرے کی دعوت دے دی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago