پاس ورڈ فری اکاؤنٹ کے لئے تین بڑی کمپنیاں یکجا ہو گئی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی ) دنیا میں بھر میں انٹرنیٹ صارفین کا خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لئے پاس ورڈ کا آپشن رکھا گیا جس کے مطابق صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اور وہ اپنے اکاؤنٹ کو لے کر کشمکش کا شکا ر نہیں ہوتے۔ لیکن ہیکرز نے اس کے باوجود اکاؤنٹ ہیک کئے اور ڈیٹا نکال لیا۔
لیکن اب گوگل ، مائیکروسوفٹ اور ایپل انتظامیہ نے یہ طے کیا ہے کہ پاس ورڈ فری سروس مہیا کی جائے ۔ یہ سن کر سب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ جہاں لوگوں کا اکاؤنٹ پاس ورڈ کے باوجود محفو ظ نہیں وہا ں ایسا اکاؤنٹ کیسے محفوظ ہو گا جس کا پاس ورڈ ہی نہ ہو۔
کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ان اعتراضات کی تسلی کروائی گئی ہے اور کہا گیا ہے پاس ورڈ فری اکاؤنٹ کا یہ مطلب نہیں کہ سیکورٹی نہیں دی جائے اور صارفین کے اکاؤنٹ کھلے عام استعمال ہونگے بلکہ اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا جائے گا ۔
تینوں کمپنیوں کے تعاون سےفیڈو آتھنتیکیشن کو فون یا ٹیبلٹ پر استعمال کر کے کسی بھی ایپ پر سائن ان کیا جا سکتا ہے۔ ان کے اتحاد کا مقصد صرف اور صرف اینڈ ٹو اینڈ پاس ورڈ فری کی سہولت کو فراہم کر نا ہے۔ صارف کو سائن ان ہونے کے لئے بائیو میٹرک اسکین کی ضرورت ہو گی یا پھر ایک پن ڈئیوائس کی ضرورت ہوگی۔ کمپنیز کے مطابق اس طرح ہیکر کے حملوں سے محفوظ رہا جائے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More