اہم خبریں

بس سیاستدان ہی ساتھ نہیں دیتے، ورنہ پاکستانی تو پوری دنیا میں تہلکہ مچا دے، ایک اور پاکستانی نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

آن لائن (اعتماد ٹی وی ) نوجوان نسل زیادہ تر ایڈوینچر کی شوقین ہوتی ہے اس کے لئے وہ مختلف تجربے کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے جنون نےاس رجحان کو مزید بڑھا دیا ہے۔ نوجوان مختلف پہاڑی مقامات پر جا کر ویڈیو ز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں۔لیکن کچھ نوجوان چوٹیوں کو سر کرنے کی جستجو کرتے ہیں۔

 

Advertisement

 

 

ایسا ہی پاکستان کے ایک کوہ پیما سرباز علی خان نے کیا۔ سرباز علی خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین خطرناک چوٹی کو سر کر لیا۔ چوٹی کا نام کن چن جونگا ہے ۔ اس کی بلندی 8 ہزارمیٹر سے زائد ہے۔ سرباز علی خان 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

Advertisement

 

 

سرباز علی خان کا تعلق ہنزہ سے ہے جہاں سے وہ گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور میں پہنچے تھے۔جہاں سے انھوں نے اپنی تصاویر بھی جاری کی تھی۔ اس سے قبل انھوں نے نانگا پربت ، کے ٹو، لوٹسے ، انا پورنا، گیشر برم، مناسلو ، بروڈ پیک اور داولا گیری چوٹیوں کو سر کیاتھا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago