عورت جب اپنے شوہر کی قبر پر سالگرہ منانے گئی تو وہاں کے حالات دیکھ کر۔

    شوہر کی قبر پر سالگرہ منانے آئی عورت قبرستان انتظامیہ کے سلوک سے غمزدہ ۔

    آن لائن ( اعتماد ٹی وی) دنیا بھر سے لوگ تہواروں کے موقع پر قبرستانوں کا رُخ کرتے ہیں مسلمان عید ، محرم وغیرہ میں اپنے مرحومین کی فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان جاتے ہیں اور دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ ایسے عیسائی بھی اپنے تہواروں پر قبرستان جاتے ہیں۔

     

    Advertisement

     

    برطانیہ میں ایک خاتون جب اپنے شوہر کی قبر پر گئی تو وہاں موجود حالات سے غمزدہ ہوگئی ۔ بزرگ خاتون کے شوہر رائے تھامپسن کی گزشتہ برس 88 سال کی عمر میں وفات ہوئی تھی ۔ خاتون اپنے شوہر کی قبر پر سالگرہ منانے کے لئے گئی تو انھوں دیکھا کہ ان کے شوہر کی قبر پر مٹی کا پہاڑ بنایا گیا ہے۔

     

    Advertisement

    قبر پر موجود مٹی قریباً پانچ فٹ اونچی تھی خاتون یہ دیکھکر ششدر رہ گئی اور غمگین ہو کر گھر کو روانہ ہوگئی۔ بعد ازاں خاتون کے بیٹے نے انتظامیہ سے بات کی تو انتظامیہ نے بتایا کہ یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے قبرستانوں میں جب بھی نئی قبر کی کھدائی ہوتی ہے تو مٹی ساتھ والی قبر پر ڈال دی جاتی ہے۔

     

     

    Advertisement

    خاتون کے 55 سالہ بیٹے انتھونی نے اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے میڈیا سے بات کی اور کہا کہ ایسے حالات میں مردہ شخص کے ساتھ سخت ناانصافی کا سلوک کیا جا رہا ہے یہ بے حسی کی انتہا ہے۔ انتظامیہ کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے۔ میری والدہ کے لئے انتہائی غم کی بات ہے کہ بیا ن کرنا بھی مشکل ہے۔