اہم خبریں

لڑکیوں کا پارلر جانا اب بھول جائے، لڑکوں کے لئے ایسا پارلر تیار کے لڑکیاں بھی منہ دیکھتی رہ گئی

خواتین کے بیوٹی پارلر ایک عام بات ہے لیکن اب سے مردوں کے لئے بھی بیوٹی پارلر کھلیں گے۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں خواتین کے لئے پارلر بنائے گئے ہیں جہاں ہر طبقے کی خواتین اپنے بجٹ کے مطابق پارلر کا انتخاب کر کے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ لیکن مردوں کے لئے ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا۔ مرد ہمیشہ حجام کی دکان سے کٹنگ کروا کر اپنے آپ میں تبدیلی لاتے ہیں۔

 

Advertisement

 

موجودہ دور میں حجام کی دکانیں بھی بہت ورائٹیز لے آئی ہیں جیسا کہ مردانہ فیشل، مینی کیور ، پیڈی کیور ، ری بونڈنگ، ہیر کلرنگ وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن اب سے مردوں کا باقاعدہ بیوٹی سلون بنایا گیا ہے جس کا نام بلیزون سلون ہے۔ یہ جدید طرز کا بیوٹی پارلر ہے جہاں پر مردوں کے لئے باقاعدہ ویٹنگ روم ہیں۔

19 کرسیوں پر مشتمل یہ سلون اپنے کلائنٹس کو زیادہ انتظار نہیں کرواتا ۔ ویٹنگ ایریا میں ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں جہاں موجود افراد اپنی پسندیدہ فلمیں اور پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔ پارلر میں ہئیر واشنگ چئیرز بھی موجود ہیں۔ ہیرسے متعلق تمام امور بخوبی سر انجام دئیے جاتے ہیں۔

Advertisement

پارلر میں دُلہے کے تیار ہونے کا الگ کمرہ ہے جہاں 4 سے5 کرسیاں رکھی گئی ہیں ۔ دلہا بھی دلہن کی طرح اپنے گھر سے کپڑے اور جوتے لاتا ہے اور اس کو اچھی طرح تیار کر کے بھیجا جاتا ہے۔ سلون کی لاہورمیں دو برانچ کھولی گئیں ہیں۔ جہاں ہر کام کا سیکشن الگ ہے۔ پارلر میں 20 سے زائد ہیر سٹائلسٹ کی موجودگی میں کام جلد ہو جاتا ہے۔

 

 

Advertisement

فیشل و مینی پیڈی سیکشن الگ ہے جہان اس فلیڈ کے پروفیشنلز موجود ہیں ۔ اس پارلر کے متعلق افراد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اور اس بات کو بھی سراہا ہے کہ بغیر انتظار کئے کام جلد کر دیا جاتا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago