موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی پر قابو پانا بہت مشکل ہے آئے روز پیٹرول ، بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمولی بات ہو گئی ہے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت بھی مہنگائی ہے اس طوفان کو روکنے میں ناکام ہے۔
چند روز قبل ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جس سے عوام پریشان تھی کہ اب سوزوکی کمپنی نے مئی 2022 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نئے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔
اس وقت ملک میں قیمت کنڑول کا کوئی نظام موجود نہیں جو آج چیز 10 روپے کی مل رہی ہے وہ اگلی صبح 50 روپے کی ملتی ہے ۔
ایسے ہی سوزوکی گاڑیوں کی بھی نئی قیمت کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ وہ ایک ماہ کی ہیں یا بھی پندرہ دن کی ۔ موجودہ جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سوزوکی کمپنی نے نئی قیمتوں کو جاری کر دیا ہے ۔
جس کے مطابق آلٹو( وی،ایکس) کی قیمت 14لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ آلٹو ( وی، ایکس،آر) کی قیمت 17لاکھ 33 ہزار روپے آلٹو ( وی، ایکس،ایل ، اے ، جی،ایس) کی قیمت19 لاکھ 51 ہزار روپے ، ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 84 ہزار روپے، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت21لاکھ 99ہزار روپے، ویگن آر اے جی ایس کی قیمت23 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 23لاکھ 30 ہزار کی ، کلٹس وی ایکس ایل 25 لاکھ 64 ہزار کی ، کلٹس اے جی ایس 27 لاکھ 62 ہزار کی ہوگئی ہے۔