اہم خبریں

اب گاڑی لینا خواب بن گیا، سوزوکی نے پھر سے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی چیخیں نکال دی۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔

کراچی (اعتماد ٹی وی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی پر قابو پانا بہت مشکل ہے آئے روز پیٹرول ، بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمولی بات ہو گئی ہے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت بھی مہنگائی ہے اس طوفان کو روکنے میں ناکام ہے۔

 

Advertisement

 

چند روز قبل ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جس سے عوام پریشان تھی کہ اب سوزوکی کمپنی نے مئی 2022 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نئے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔
اس وقت ملک میں قیمت کنڑول کا کوئی نظام موجود نہیں جو آج چیز 10 روپے کی مل رہی ہے وہ اگلی صبح 50 روپے کی ملتی ہے ۔

 

Advertisement

ایسے ہی سوزوکی گاڑیوں کی بھی نئی قیمت کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ وہ ایک ماہ کی ہیں یا بھی پندرہ دن کی ۔ موجودہ جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سوزوکی کمپنی نے نئی قیمتوں کو جاری کر دیا ہے ۔

جس کے مطابق آلٹو( وی،ایکس) کی قیمت 14لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ آلٹو ( وی، ایکس،آر) کی قیمت 17لاکھ 33 ہزار روپے آلٹو ( وی، ایکس،ایل ، اے ، جی،ایس) کی قیمت19 لاکھ 51 ہزار روپے ، ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 84 ہزار روپے، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت21لاکھ 99ہزار روپے، ویگن آر اے جی ایس کی قیمت23 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 23لاکھ 30 ہزار کی ، کلٹس وی ایکس ایل 25 لاکھ 64 ہزار کی ، کلٹس اے جی ایس 27 لاکھ 62 ہزار کی ہوگئی ہے۔

 

Advertisement

 

سوفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت 27 لاکھ 74 ہزار اور سوفٹ جی ایل سی وی ٹی29لاکھ 98 ہزار روپے کی جبکہ سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 32 لاکھ 98 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

 

Advertisement

بولان وین کی قیمت 13 لاکھ 28 ہزار، بولان کارگو 13 لاکھ پندرہ ہزار اور بولان اے سی کی قیمت14 لاکھ 15 ہزار روپے ہے اسی طرح راوی گاڑی کی قیمت 12 لاکھ 56 ہزار ہے اور راوی w/o ڈیک کی قیمت 11 لاکھ 81 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

 

بات بس یہی پر ختم  ہیں ہوئی مہناگئی سے تنگ عوام کے لئے کسی بھی طرف سکون نہیں۔ آپ کو بتاتے چلے اس سے پہلے ایم جی کمپنی نے اپنی گاڑیوں میں 25 لاکھ روپے پر یونٹ اضافہ کر کے ملکی تاریخ کا ریکارڈ لگا رکھا ہے۔

Advertisement

 

اسی طرح دیگر کمپنیاں بھی 660 سی سی گاڑی کی قیمت 20 لاکھ تک لے گئے، جیسا کہ سوزوکی آلٹو آٹو گئیر شفٹ کی قیمت بھی 20 لاکھ کو پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے لئے علاوہ اور کئی بڑی کمپنی ملک میں لوکل 660 گاڑی کی پیداوار نہیں کر رہی۔

 

Advertisement

حکومت ان سارے حالات پر خواب خرگوش میں سو رہی ہے اور عملی طور پر کوئی بھی قدم اٹھاتی نظر  نہیں آتی۔

 

 

Advertisement

 

جبکہ کار تو کار ملک میں موٹرسائیکلوں کی قیمت میں خوش ربا اضافہ ہو چکا ہے جو کہ ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے ۔

 

Advertisement

ناانصافی کا عالم یہ ہے گاڑی شو روم سے فورا لینے کے لئے بھی اس گاڑی کی اصل قیمت پر اون نامی غیر قانونی کمیشن ڈیلر کو دینی پڑتی ہے بصورت دیگر عوام کو 6 ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے پیسے جمع کروانے کے بعد۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago