یہاں پر پانی کے پائیپوں کا استعمال نہیں کیا جاتا، گاڑیوں کے انجن چلتے پی رکھے جاتے ہیں، ایسا سرد علاقہ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی رہ جائینگی

    شیدید گرمی میں تو زندگی گزارنا مشکل ہے لیکن شدید سردی میں لوگ کیسے رہتے ہیں؟

    آن لائن (اعتماد ٹی وی ) ایشیائی ممالک میں اللہ تعالیٰ نے ایسا نظام رکھا ہے کہ یہاں سال کے چار موسم آتے ہیں انسان ہر موسم کے مختلف پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتا ہے۔لیکن کچھ ممالک ایسے ہیں جو یا تو بہت گرم میں یا سرد ۔ وہاں کا نظام زندگی بہت بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ ایسا ہی ایک سائبیریا کا ایک علاقہ ہے جس کا نام اویمیاکون ہے ۔

     

    Advertisement

     

    جس کو سرد جہنم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ اس شہر کی آبادی قریباً نو سو افراد پر مشتمل ہے ۔ یہاں پر پانی کے پائیپوں کو استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ اگر پانی کے پائپ لگائے جائیں تو پانی ان میں جم جاتا ہے اور پائپ پھٹ جاتے ہیں۔ یہاں کے افراد گاڑیوں میں پیٹرول کے جم جانے کے ڈر سے اپنی گاڑیوں کو زیادہ تر اسٹارٹ رکھتے ہیں۔

     

    Advertisement

    1992 میں اس شہر درجہ حرارت 95- تھا اس شہر میں اگر گرم پانی کو بھی ہوا میں اچھالا جائے تو وہ برف بن جائے گا۔یہاں کے افراد روزمرہ ضروریات کے لئے پانی کو بڑے برتنوں میں ذخیرہ کرتے ہیں اور پھر برف کھرچ کر پگھلا کر استعمال کرتےہیں۔

     

     

    Advertisement

    یہاں سکول بھی تب تک کھلتے ہیں جب تک درجہ حرارت -55 ہوتا اس سے بھی نیچے درجہ حرارت ہونے کے باعث بچوں کو گھروں سے نہیں نکالا جاتا۔ یہاں کا درجہ حرارت 71.2- تک دیکھا گیا ہے۔ یہ لوگ لکڑیاں جلا کر اپنا نظام زندگی چلاتے ہیں۔ سردی کی شدت کی وجہ سے اب اس شہر کی آبادی کم ہو کر 500 افراد تک رہ گئی ہے۔