پاکستان کے ساتھ دوہرے تعلقات میں کسی کو رُکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔امریکی وزیر خارجہ
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ملک بھر میں یہ خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ آئی ایس آئی کے چیف ندیم انجم واشنگٹن میں موجود ہیں اور وہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں جس پر امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز اس بات کی تردید کی گئی کہ ایسا کچھ نہیں ۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر تا ہے۔ حکومت کسی کی بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے اپنے دور اقتدار کے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ یہ امریکہ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔ عمران خان کی حکومت جانے کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے جس کی امریکہ کی جانب سے تردید کی گئی۔ لیکن پھر امریکی وزیر دفاع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ عمران خان حکومت اس لئے گئی کہ ان کی پالیسیاں امریکہ کے خلاف تھیں۔
اس حوالے سے یو ایس ایس ڈی کے ترجمان نے باقاعدہ پریس کانفرس کر کے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ پاکستان کے موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستا ن امریکہ کے تعلقات کی 75 سالگرہ پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان اور امریکہ افغانستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جب ہمارے اقتصادی تعلقات میں تعلیم و صحت ، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا تو حالات مزید بہتر ہو نگے۔ انٹر سروسز ایٹیلی جنس کے چیف لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کے واشنگٹن قیام کے دور ملاقات سے متعلق مکمل لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے متعلق ہم نہیں جانتے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ بھی خوش قسمت ہے کہ پاکستان کے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں بہت سے امریکی طالب علم ایسے ہیں جو تعلیم کے پاکستان جاتے ہیں۔ اور ایسے تبارلے ہمیشہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ سینئر تجزیہ نگار و رپورٹرز کے مطابق، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم اس وقت امریکہ میں اس لئے موجودہ ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے باہمی ملاقات سے پہلے معمالات طہ کر لئے جائے ۔
تاہم یہ بھی قابل غور بات ہے کہ ابھی تک ڈی جی آئی ایس پی آر کہ طرف سے اس حوالے سے کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے ۔
لیکن دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بحال کرنے اور سابقہ وزیراعظم کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر کے تعلقات کو بغیر کیس تعصب کے جاری رکھنے کے لئے جلد دونوں وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کیس کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کہ رکنیت منسوخ نہیں کی جا سکتی کیونکہ انہوں کے کسی میڈیا پر یا تحریری طور پر یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More