اہم خبریں

پاکستان کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹی نئی مصیبت کا شکار، طلبہ میدان میں آگئے

طلبہ نے ناجائز احتجاج کر کے یونیورسٹی کو بند رکھا ہے۔

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا د میں کئی روز سے قائداعظم یونیورسٹی کے باہر طلبہ کا احتجاج چل رہا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو بند رکھا گیا ہے۔ اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے یونیورسٹی رجسٹرار نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ کر حالات سے آگاہ کیا۔

 

Advertisement

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شریک طلبہ میں سے زیادہ تر کا تعلق قائداعظم یونیورسٹی سے نہیں ہے۔ ایسے غیر متعلقہ افراد کا احتجاج میں شامل ہو کر تعلیمی ادارے کو بند رکھنا ناجائز ہے اس پر قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے غیر متعلقہ اور یونیورسٹی سے برخاست کئے گئے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ برخاست کئے گئے طلبہ پر پہلے سے ہی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے ۔

 

Advertisement

قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم کئی روز سے یونیورسٹی کے سامنے سراپا احتجاج ہیں اس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے بلا وجہ برخاست کرنا ہے ۔ اس احتجاج کے باعث یونیورسٹی کی تمام تر تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago