پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے حکومت کو کھلم کھلا چیلنج دے دیا۔
سیالکوٹ (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسوں کے بعد موجودہ حکومت بوکھلا گئی ہے ۔ عمران خان نے اپنے اقتدار کے جانے کے بعد یہ کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے کیسز بند کرے گی ، اپنی سیزائیں ختم کرے گی اور بالکل ایسا ہی ہوا۔ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آتے ہی نیب کے سربراہ کو بدلا اس کے بعد بہت سے افسران کی تقرری میں ردوبدل کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے ہیں ۔ عمران خان کے پاکستان کے شہروں میں کامیاب احتجاج کے بعد آج سیالکوٹ جلسے کو حکومت نے روکنے کے لئے متعلقہ جگہ پر کنیٹنر کھڑے کر دئیے اور اراکین کو پکڑ لیا۔
جس کے بعد عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ آج میں ہر صورت سیالکوٹ جلسے میں جاؤں گا ۔ ہماری قیادت اور اراکین کے ساتھ جو سلوک موجودہ حکومت نے کیا ہے اس سے ملک کے حالات بگڑ سکتے ہیں۔ اقتدار میں موجود تمام لوگ ضمانت پر رہا ہیں ان کا سرغنہ لندن میں مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ جب اقتدار میں آتے ہیں سپریم کورٹ کو اپنے اشاروں پر نچاتے ہیں ججز کو خریدتے ہیں اور پھر ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے رونما ہوتے ہیں۔ نواز شریف خود کو امیر المومنین کہلاتا ہے اور جب اپوزیشن میں ہوتا ہے تو جمہوریت کے خلاف کام کرتا ہے۔ دونوں حالات میں ملک کا نقصان کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے عوام سے التجا کی ہے کہ اس ایمپورٹڈ حکومت کے خلاف آج عشاء کے بعد نکلیں اور ان کو بتائیں کہ ہم سوئی ہوئی قوم نہیں ہیں۔ ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ جلسے کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس کو استعمال کریں گے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More